شعبہ رابطہ برائے حکیم دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں نگران حکیم محمد حسان عطاری نے کراچی ریجن کا مدنی مشورہ کیا جس میں رکن شوری حاجی محمد امین عطاری صاحب نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر کراچی میں مختلف اطباء کرام سے ملاقاتوں اور مدنی حلقوں کا سلسلہ ہوا مختلف شعبہ جات کا وزٹ کیا ۔(شعبہ رابطہ برائے حکیم پاکستان محمد عظیم عطاری)

شعبہ رابطہ برائے حکیم   دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں وزیر آباد میں شعبہ ذمہ دار حکیم محمد حسان عطاری نے حکیم محمد فرید سبحانی صاحب ، حکیم محمد جاوید قاسمی صاحب، حکیم خواجہ فاروق شانی صاحب، حکیم منیر صاحب، حکیم توقیر شاہ صاحب اور حکیم علی اصغر عطاری صاحب سے ملاقات کی اور مدنی حلقے لگائے جن میں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا اور دینی و دنیاوی خدمات سے آگاہ کیا۔ مزید اس موقع پر وزیر آباد میں واقع فیضان مدینہ میں ہفتہ وار اجتماع میں سنتوں بھرا بیان بھی کیا۔

دعوت اسلامی کے  شعبہ رابطہ برائےحکیم کے زیراہتمام 18 مارچ 2021ء بروز بدھ تحریک تجدید طب پاکستان کے جنرل سیکرٹری حکیم شبیر احمد راں صاحب نے گوجرانولہ زون میں واقع فیضان مدینہ کا وزٹ کیا۔

ذمہ داران دعوتِ اسلامی نے ان کا استقبال کیا اور دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا ۔

اور وزٹ کروایافیصل آباد ریجن کی شب و روز رکن ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے میانوالی جامعۃ المدینہ للبنات کے مدنی عملے اور طالبات کے ساتھ مشورہ کیا۔ (رپورٹ: محمد عظیم عطاری ، شعبہ کارکردگی پاکستان)


شعبہ رابطہ برائے حکیم دعوت اسلامی کے تحت گوجرانوالہ شرقی کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران اور علاقائی نگرانوں نے شرکت کی۔

نگران شعبہ حکیم محمد حسان عطاری نے رمضان اعتکاف کے حوالے سے گفتگو کی اور 12 دینی کام، زیادہ سے زیادہ رمضان عطیات اور عشر جمع کرنےکا ذہن دیا۔ مدنی مشورے میں نیو سائٹیز میں مساجد بنانےکا ہدف دیا گیا اور رواں ماہ 12 مدارس شروع کرنے کا پلان کیا گیا۔ (رپورٹ: حکیم محمد حسان عطاری، نگران شعبہ رابطہ برائے حکیم)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے حکیم كے زیر اہتمام    13 مارچ 2021ء بروز ہفتہ رحیم یار خان میں اجتماع معراج کا انعقاد کیا گیا جس میں رحیم یار خان اور صادق آباد کے اطباء کرام نے شرکت کی۔

حکیم محمد حسان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے واقعہ ٔ معراج مختصرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: محمد عظیم عطاری) 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے حکیم كے زیر اہتمام    گزشتہ دنوں ملتان میں حکیم محمد بوٹا عطاری صاحب کے مطب رمضان دواخانہ پر نگران مجلس شعبہ رابطہ برائے حکیم پاکستان نے مدنی حلقہ لگایا ۔

درود پاک کے فضائل پر بیان کیا اور ملتان میں حکیم خالد محمود صاحب کے مطب پر اور مختلف پنسار اسٹور مالکان سے ملاقاتیں کیں ۔(رپورٹ: محمد عظیم عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے حکیم زیر اہتمام   13 مارچ 2021ء بروز ہفتہ خان پور زون خان پور کٹورہ الحکیم سینٹر میں معراج اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں خان پور کے اطباء کرام نے شرکت کی۔(رپورٹ: محمد عظیم عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے حکیم 13 مارچ  2021ء بروز ہفتہ احمد پور شرقیہ زون میں مدنی حلقے ہوئے جن میں نگران شعبہ رابطہ برائے حکیم ، حکیم محمد حسان عطاری نے مختلف اطباء کرام اور پنسار اسٹور مالکان سے ملاقاتیں کیں اور مدنی حلقے لگائے جہاں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے بارے میں آگاہی دیتے ہوئے حکیم حضرات کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: محمد عظیم عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائےحکیم کے زیر اہتمام 11 مارچ 2021ء بروز جمعرات گجرات، مظفرگڑھ ، شجاع آباد بستی میں مدنی حلقہ منعقد کیا گیا جس میں شعبہ رابطہ برائے حکیم کے نگران حکیم محمد حسان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مختلف اطباء کرام سے ملاقات کی۔(رپورٹ: محمد عظیم عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائےحکیم کے زیر اہتمام 12 مارچ 2021ء بروز جمعہ ملتان بہاولپور، بہاولپور طبیہ کالج میں مدنی حلقہ  ہوا جس میں شعبہ رابطہ برائے حکیم کے نگران حکیم محمد حسان عطاری نے پرنسپل اور پروفیسر صاحبان کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا ۔ حکیم جلیل کریم صاحب کی عیادت بھی کی۔ حکیم سید عاقل علی رضوی صاحب کے پاس مدنی حلقہ لگایا اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں شخصیات سے ملاقات کی۔(رپورٹ: محمد عظیم عطاری)


شعبہ رابطہ برائے حکیم دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ساہیوال طبیہ کالج میں اجتماع معراج منعقد ہوا جس میں پرنسپل کالج حکیم شہزاد، پرنسپل ہومیو کالج ڈاکٹر شیرافگن، پروفیسرز اور اطباء حضرات نے شرکت کی۔

نگران شعبہ رابطہ برائے حکیم حسان عطاری نے ”نماز کی اہمیت“ کے بارے میں سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نماز کی پابندی کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


شعبہ رابطہ برائے حکیم دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اوکاڑہ زون پتوکی میں حکیم ابو بکر بن یحییٰ اور حکیم عتیق الرحمن  کے مطب خانوں پر مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا ۔

نگران شعبہ رابطہ برائے حکیم حسان عطاری نے اطباء کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی۔