شعبہ رابطہ برائے حکیم دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اوکاڑہ زون پتوکی میں حکیم ابو بکر بن یحییٰ اور حکیم عتیق الرحمن  کے مطب خانوں پر مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا ۔

نگران شعبہ رابطہ برائے حکیم حسان عطاری نے اطباء کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائےحکیم  کے زیر اہتمام 05 مارچ 2021ء بروز جمعۃ المبارک کراچی کی مختلف کابینہ کا محمد عظیم عطاری شعبہ رابطہ برائے حکیم کارکردگی پاکستان نے وزٹ کیا۔

محمد عظیم عطاری شعبہ رابطہ برائے حکیم کارکردگی پاکستان نے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کے حوالے سے مدنی پھول دئیے جس پر مختلف اسلامی بھائیوں نے بکنگ کروائی۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائےحکیم  کے زیر اہتمام 4 مارچ2021ء بروز جمعرات لیاقت آباد کراچی میں واقع مدنی مسجد میں مدنی حلقہ ہوا جس میں کابینہ سطح کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

ایسٹ ملیر کورنگی زون حکیم ندیم عطاری زون ذمہ دار نے شان حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے تعظیم صحابہ، محبت صحابہ اور نسبت صحابہ کے موضوع پر مدنی پھول دئیے۔(رپورٹ: محمد عظیم عطاری) 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائےحکیم  کے زیر اہتمام 4 مارچ 2021ء بروز جمعرات لیاقت آباد کابینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ سطح کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

ایسٹ ملیر کورنگی زون حکیم ندیم عطاری زون ذمہ دار نے شان حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے تعظیمِ صحابہ، محبتِ صحابہ اور نسبت ِصحابہ کے موضوع پر مدنی پھول دئیے۔(رپورٹ: محمد عظیم عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے حکیم پاکستان کے  زیر اہتمام الصحت طبیہ کالج ملت روڈ غوثیہ آباد فیصل آباد میں اجتماع معراج کا سلسلہ ہوا جس میں فیصل آباد کے اطباء کرام نے شرکت کی۔

حکیم استاد جمیل عارف صاحب نے احسن انداز میں میزبانی کی جبکہ اجتماع کی صدارت پرنسپل الصحت طبیہ کالج پروفیسر حکیم شاہد ناز صاحب نے کی ۔ صدر پاکستان طبی کانفرنس پنجاب حافظ حکیم محمد یونس صاحب بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ اس اجتماع میں خصوصی بیان نگران مجلسِ شعبہ رابطہ برائے حکیم پاکستان حکیم محمد حسان عطاری نے کیا۔ 

گزشتہ دنوں قمبر شریف سندھ میں زون ذمہ دارحکیم ندیم عطاری نے وزٹ کیااور سائیں سید غلام حسین بادشاہ مدظلہ العالی سے قمبر شریف لاڑکانہ میں ملاقات کی ۔

زون ذمہ دار دارحکیم ندیم عطاری نے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے بارے میں آگاہی دیتے ہوئے شعبہ رابطہ برائے حکیم کے بارے میں معلومات دیں اور اس شعبے میں دعوتِ اسلامی کی خدمات کواجاگر کیا۔

دعوتِ اسلامی  کے شعبہ رابطہ برائے حکیم کے زیر اہتمام 25 فروری 2021ء بروز جمعرات کراچی کورنگی کابینہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن تا کابینہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

رکن شوری حاجی فضیل عطاری نے مولا علی کی شان کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکاء کو نیک اعمال کا رسالہ لینے اور عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔

شعبہ رابطہ برائےحکیم کے زون ذمہ دار حکیم محمد ندیم عطاری نے رکن شوری حاجی فضیل عطاری اور نگران کورنگی کابینہ راحیل عطاری سے ملاقات کی ۔(رپورٹ: محمد عظیم عطاری )

دعوتِ اسلامی کے  شعبہ رابطہ برائےحکیم کے زیر اہتمام 22فروری 2021ء بروز پیر سندھ ، لاڑکانہ زون میں زون ذمہ دارحکیم ندیم عطاری نے حکیم حضرات میں مدنی حلقہ لگایا جس میں متعدد حکیموں نے شرکت کی۔

زون ذمہ دارحکیم ندیم عطاری نے حکمت کے حوالے سے بیان کرتے ہوئے اپنے شعبے رابطہ برائے حکیم کے حوالے سے معلومات فراہم کیں ۔ (رپورٹ: شعبہ کارکردگی پاکستان رابطہ برائےحکیم)


دعوتِ اسلامی کے شعبے رابطہ برائے حکیم کے  زیر اہتمام 18فروری2021ء بروز جمعرات کراچی ملیر کھوکھرا پار نمبر 4 میں ہفتہ واراجتماع کا انعقادکیا گیا جس میں کابینہ کے تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران کابینہ ڈرک کالونی سید مشرف باپو نے خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرماتے ہوئے خواجہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی شان پر مدنی پھول دئیے۔(رپورٹ: شعبہ کارکردگی پاکستان رابطہ برائےحکیم)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے حکیم کے ذمہ داران نے کراچی ہمدرد یونیورسٹی ، قاسمی طبیہ کالج اور مختلف مطب خانے پر حکیموں سے ملاقاتیں کیں۔ ذمہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور 14 فروری 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں اطباء کے لئے ہونے والے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔

چند حکیموں کے نام یہ ہیں: ڈاکٹر اعجاز محی الدین، حکیم قلب سلیم، حکیم امجد اسماعیل، حکیم سید اطہر الحسن، حکیم شہاب الدین، حکیم رئیس خان، حکیم ندیم راجپوت، حکیم ارشاد نظامی، حکیم وزیر شاہی، پروفیسر حکیم شاہد، پروفیسر حکیم شکیل شیخ، حکیم قریشی، حکیم راشد، پروفیسر حکیم سید مختار احمد برکاتی (جنرل سیکریٹری پاکستان طبی کانفرنس سندھ)۔ (رپورٹ: حکیم محمد حسان عطاری، شعبہ رابطہ برائے حکیم پاکستان)


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے حکیم پاکستان کے نگران حکیم محمد حسان عطاری نے کراچی میں مختلف مقامات پر اطباء اور عہدیداران سے ملاقاتیں کیں۔ نگران مجلس نے انہیں شعبے کا تعارف پیش کیا اور 14 فروری 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں اطباء کے لئے ہونے والے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔

چند شخصیات کے نام یہ ہیں:

حکیم رانا وزیر شاہی (صدر اتحاد اطباءسندھ)، حکیم رانا ندیم راجپوٹ (چیئرمین اتحاد اطباء سندھ)، حکیم عبد الشکور کیانی (صدر اتحاد اطباء پاکستان)،حکیم محمد احسن، حکیم حافظ محمد احسان، حکیم ندیم عطاری، حکیم عظیم عطاری


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے حکیم کے نگران حکیم حسان عطاری نے اعظم طبیہ کالج اور سندھ طبیہ کالج میں پرنسپلز، پروفیسرز اور مختلف عہدیداران سے ملاقاتیں کیں۔نگران مجلس نے انہیں شعبے کا تعارف پیش کیا اور 14 فروری 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں اطباء کے درمیان ہونے والے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔

چند شخصیات کے نام یہ ہیں:حکیم پروفیسر شمس الحق، حکیم فیض فریدی، حکیم پروفیسر منور شیخ، سابق صدر قومی طبی کونسل حکیم صنور سعید، حکیم پروفیسر انوار علی عباسی، حکیم پروفیسر سلیم شیخ، حکیم پروفیسر سعید احمد شیخ، حکیم ارشد رضوی، حکیم اقرب رضوی، حکیم معین، حکیم الیاس قادری، حکیم عبد الرحمن قادری، حکیم ندیم عطاری، حکیم شریف راڑ