21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
گزشتہ دنوں منظور کالونی کراچی میں شعبہ رابطہ برائے حکیم دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام حکیم فیض سلطان کے مطب پر محفل نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں لیکچرار قاسمی
طبّی کالج حکیم
سرور، شعبے کے اراکین اور علاقائی ذمہ
داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس دوران شعبہ ذمہ دارحاجی عبید عطاری نے سنتوں
بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی نیز شعبے کے
دینی کاموں میں ترقی کے حوالے سے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے حکیم ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)