پچھلے دنوں پنجاب پاکستان کے شہر  ننکانہ میں ڈویژن ذمہ دار حکیم رضوان عطاری کے مطب پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں ڈویژن، صوبائی اورڈسٹرکٹ ذمہ داران سمیت شہر کے مختلف اطبا نے شرکت کی۔

دورانِ حلقہ نگرانِ شعبہ حکیم محمد حسان عطاری نے’’ شان صدیق اکبر رضی اللہ عنہ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو فرض علوم سیکھنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت منعقد ہونے والے کورسز میں حصہ لینا کا ذہن دیا ۔

اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ نے اطبا کو رجب المرجب میں روزے رکھنے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور مدنی قافلوں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: عبدالوحید عطاری کارکردگی ذمہ دار پاکستان ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)