18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
گزشتہ دنوں گوجرانوالہ میں قائم دعوتِ اسلامی کےمدنی
مرکز فیضانِ مدینہ میں فری طبی کیمپ کا
انعقاد کیا گیا جس میں گوجرانوالہ طبیہ کالج کے سینئر پروفیسر ز سمیت کم و بیش 26 اطبا نے شرکت کی۔
اس دوران فیضانِ مدینہ میں قائم مدرسۃ المدینہ و
جامعۃ المدینہ بوائز کے اساتذۂ کرام، قاری صاحبان اور طلبۂ کرام کا چیک اپ کروایا
گیا نیز انہیں ادویات بھی دی گئیں۔بعدازاں وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کا وزٹ کروایا گیا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے
والے دینی و فلاحی خدمات کو سراہا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے حکیم،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)