دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ رابطہ برائے حکیم کے تحت پچھلے دنوں حکیم محمد حسان عطاری نگران مجلس پاکستان نے لاہور ریجن ننکانہ میں قائم فیضان مدینہ کاوزٹ کیا جہاں نگران مجلس شعبہ رابطہ برائے حکیم کے ذمہ داران سے ملاقات کی ۔

نگران مجلس پاکستان حکیم محمد حسان عطاری نے ننکانہ میں رکن کابینہ حکیم رضوان عطاری کے گھر محفل میلاد میں صحابہ کرام کے عشق رسول کے موضوع پر بیان کیا جس میں رکن زون اور رکن کابینہ سمیت اطباء نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی نے حاضرین کو جھوٹ، غیبت اور حسد سے بچنے کے متعلق شرعی مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے آقا کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ پر عمل کرنے کا ذہن دیا۔