24 جمادی الاخر, 1446 ہجری
لاڑکانہ میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں
حکما کے لئے سنتوں بھرا اجتماع
Fri, 10 Nov , 2023
1 year ago
صوبہ سندھ لاڑکانہ میں قائم دعوتِ اسلامی کے
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ رابطہ برائے حکیم کے تحت سنتوں بھرا اجتماع ہوا
جس میں سندھ کے حکما سمیت ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی بھی شرکت رہی۔
اس اجتماعِ پاک میں نگرانِ شعبہ رابطہ برائے
حکیم محمد حسان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود حکما کو دعوتِ اسلامی
کے دینی ماحول سے منسلک رہنے اور دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: مولانا محمد محسن عطاری مدنی ہربل ڈیپارٹمنٹ
سندھ ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)