سندھ کے شہر نواب شاہ میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مقامی اطبائے کرام  سمیت دیگر شعبہ رابطہ برائے حکیم کےاسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

حلقے کی ابتدا میں اللہ عزوجل کا پاک کلام پڑھا گیا اور نعت خواں اسلامی بھائی نے حضور پُر نور حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کرتے ہوئے حاضرین کے دلوں کو منور کیا۔

تلاوت و نعت کے بعد نگرانِ شعبہ رابطہ برائے حکیم محمد حسان عطاری نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے اطبائے کرام کی ذہن سازی کی اور انہیں فری طبی کیمپ کا انعقاد کرنے کی ترغیب دلائی۔بعدازاں نگرانِ شعبہ نے وہاں موجود تمام اطبائے کرام کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا۔(رپورٹ: مولانا محمد محسن عطاری مدنی ہربل ڈیپارٹمنٹ سندھ ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)