18 جمادی الاخر, 1446 ہجری
مدنی
مرکز فیضان مدینہ لاڑکانہ میں نائب صدر نیشنل
کونسل فار طب حکیم سراج چانڈیو کے بھتیجے ابراہیم چانڈیو کے ایصال ثواب کے لئے
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں لاڑکانہ
کے 30 اطبا نے شرکت کی۔
اجتماع میں ہیڈ آف ہربل ڈیپارٹمنٹ حکیم
محمد حسان عطاری نے” فکر ِآخرت“ کے موضوع پر بیان کیا اور دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کرواتے ہوئے شرکا کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ:مولانا محمد محسن عطاری مدنی ہربل ڈیپارٹمنٹ سندھ، کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)