27 جمادی الاخر, 1446 ہجری
طبیہ کالج مورو کے پرنسپل مہران کا اپنے بیٹے کے
ہمراہ فیضانِ مدینہ مورو کا وزٹ
Fri, 10 Nov , 2023
1 year ago
طبیہ کالج مورو کے پرنسپل مہران نے اپنے بیٹے کے
ہمراہ دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ مورو کا وزٹ کیا جہاں نگرانِ شعبہ
حکیم محمد حسان عطاری اور دیگر ذمہ داران نے انہیں خوش آمدید کہا۔
اس موقع پر نگرانِ شعبہ نے پرنسپل اور اُن کے
بیٹے سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں دعوتِ
اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کروایا نیز سکھر میں دعوتِ اسلامی کے تحت سیمینار
منعقد کروانے اور طیبہ کالج مورو میں ماہانہ سیکھنے سکھانے کے حلقے لگانے پر
مشاورت کی جس پر پرنسپل نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: مولانا محمد محسن عطاری مدنی ہربل ڈیپارٹمنٹ سندھ ذمہ
دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)