11 جمادی الاخر, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے ہربل ڈیپارٹمنٹ / حکیم مجلس کے تحت طبیہ اسلامیہ کالج
معصوم شاہ روڈ ملتان میں میلاد النبی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کالج کے
اسٹوڈنٹس، پرنسپل اور پروفیسرز کے ساتھ ساتھ دیگر اسٹاف نے بھی شرکت کی۔
نگران سٹی محمد راشد عطاری نے ’’میلاد
مصطفی صلی اللہ علیہ
وسلم‘‘
کے
موضوع پر بیان کیا اورسیرت مصطفی پر عمل کرنے کا ذہن دیا جس پر
اسٹوڈنٹس نے اچھےجذبات کا اظہار کیا۔ اس
موقع پر ڈویژن ذمہ دار حکیم فیصل عطاری اور سٹی ذمہ دار رابطہ برائے ہربل ڈیپارٹمنٹ
محمد فیاض عطاری بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)