عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے حکیم کے تحت لاہور ، پنجاب کے علاقے جوہر ٹاؤن  میں موجود مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں اطبائے کرام کے لئے ”افطار اجتماع“ کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ داران کی بھی شرکت ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق اطبائے کرام میں وفاقِ اطباء پاکستان کے سیکریٹری جنرل حکیم مشرف زیدی، پروفیسر حکیم شیخ عبدالرحمٰن، حکیم عبدالوہاب، دانیال شیث، حکیم جاوید اعوان، حکیم خالد بٹ، حکیم عبداللہ، نیشنل سیلز منیجر اپل فارما میاں ندیم یونس، طبیہ کالج لاہور کے پرنسپل ڈاکٹر جواد اشفاق، پی ای ایم ایس کے انچارج رضا حسن طارق، سپیریئر یونیورسٹی کے ڈاکٹر محسن رفیق اور ڈاکٹر حمزہ سمیت ہربل انڈسٹری کے کثیر اسلامی بھائی شامل تھے۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اجتماعِ پاک میں رمضانُ المبارک کی مناسبت سے بیان کیا اور وہاں موجود اطبائے کرام کو شعبہ رابطہ برائے حکیم کا تعارف کرواتے ہوئے اس کے تحت ہونے والی خدمات کے بارے میں بتایا۔ (رپورٹ: رابطہ برائے ہربل ڈیپارٹمنٹ پاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)