مدنی  مرکز فیضان مدینہ آفندی ٹاؤن میں اطبا اور ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کے درمیان مدنی حلقے کا انعقاد ہوا جس میں مرکزی مجلس شوری ٰکے رکن حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری نے ڈاکٹر ز حضرات کو دعوت اسلامی میں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں بتایا ۔

مزید اس موقع پر رکنِ شوریٰ نے فرض علوم پر مشتمل دعوت اسلامی کی ڈیجیٹل اپلیکیشن ان کے موبائل میں انسٹال کروائی اور ان کو ہفتہ وار اجتماع میں ہر جمعرات پابندی سے شرکت کرنے نیز مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی اور نیکی کی دعوت عام کرنے کا ذہن دیا۔ آخر میں تحائف بھی پیش کئے۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )