18 جمادی الاخر, 1446 ہجری
پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ نواب شاہ میں
مقامی اطبائے کرام کے درمیان مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں نواب شاہ کے 8 اطبائے کرام نے شرکت کی ۔
ہیڈ
آف ہربل ڈیپارٹمنٹ حکیم محمد حسان عطاری نے دینی کاموں کے حوالے سے ذہن دیا نیز فری طبی کیمپ کے انعقاد کی ترغیب دلائی اور دعوت
اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کروایا جس پر
حکما نے نیکی کے کاموں میں ساتھ دینے کی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔(رپورٹ:مولانا محمد محسن عطاری مدنی ہربل ڈیپارٹمنٹ سندھ، کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)