گورنمنٹ بہاولپور طبیہ کالج کے پرنسپل حکیم
چوہدری محمد نعیم احمد کا مختلف ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ
4 دسمبر 2024ء کو گورنمنٹ بہاولپور طبیہ کالج
کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر حکیم چوہدری محمد نعیم احمد نے راوی ٹاؤن، لاہور پنجاب
میں دعوتِ اسلامی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس مکتبۃ المدینہ اور مکتبۃ المدینہ العربیہ
سمیت مدرسۃ المدینہ انوارِ مدینہ کا وزٹ کیا۔
اس دوران حکیم نعیم رانا عطاری نے حکیم چوہدری
محمد نعیم احمد کو دعوتِ اسلامی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس بالخصوص مدارس المدینہ و
جامعات المدینہ کا اجمالی تعارف پیش کیا۔
پروفیسر ڈاکٹر حکیم چوہدری محمد نعیم احمد نے
دینی و عصری علوم میں دعوتِ اسلامی کی خدمات کو سراہتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا
اظہار کیا ۔اس موقع پر نگران سب ٹاؤن مولانا محمد رئیس عطاری مدنی سمیت دیگر سطح
کے ذمہ دار اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے حکیم
، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)