دعوتِ اسلامی کے تعلیمی ادارے جامعۃالمدینہ بوائز خانپور میں کنزالمدارس بورڈ دعوتِ اسلامی کے شعبہ جاب پلیسمنٹ کے تحت ایک اہم و مفید کیریئر کونسلنگ ٹریننگ سیشن منعقد ہوا جس میں طلبۂ کرام کی شرکت ہوئی۔

اس موقع پر کیریئر کونسلنگ ذمہ دار مولانا احمد سعید عطاری مدنی نے طلبۂ کرام کو موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق تعلیمی و عملی میدان میں درست سمت اختیار کرنے، اپنی صلاحیتوں کو پہچاننے اور مستقبل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے رہنمائی کی۔

علاوہ ازیں ذمہ دار نے اس بات پر زور دیا کہ علم کے ساتھ ساتھ عملی مہارت، مثبت سوچ اور درست رہنمائی کامیاب کیریئر کی بنیاد ہےجبکہ طلبۂ کرام نے اس ٹریننگ سیشن میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے مختلف سوالات کے ذریعے اپنے اشکالات کو دور بھی کیا۔یہ ٹریننگ سیشن طلبۂ کرام کے لئے نہ صرف معلوماتی ثابت ہوئی بلکہ اُن کے حوصلے، اعتماد اور مقصدِ زندگی کو واضح کرنے کا ذریعہ بھی بنا۔

بعدازاں طے کیا گیا کہ آئندہ بھی طلبۂ کرام کی بہتر رہنمائی کے لئے اس طرح کے پروگرامز کا انعقاد جاری رکھا جائے۔ (رپورٹ: مولانا حافظ ساجد سلیم عطاری مدنی ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ جاب پلیسمنٹ کنز المدارس بورڈ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)