3 رجب المرجب, 1447 ہجری
کنزالمدارس بورڈ کے نصابی و تعلیمی معاملات کا جائزہ لینے اور ان میں مزید بہتری
لانے کے لئے فیصل آباد، پنجاب میں قائم کنزالمدارس بورڈ کے ہیڈ آفس میں بورڈ کے
اہم اراکین کی میٹنگ ہوئی۔
اس میٹنگ میں خصوصی شرکت شیخ الحدیث والتفسیر مفتی محمد قاسم عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کی ہوئی جنہوں نے وہاں موجود اراکین سے چند اہم
نکات پر مشاورت کی اور نصابی و تعلیمی معاملات کا جائزہ لیا۔اس کے علاوہ میٹنگ میں
شریک اراکین نے ادارے کی بہتری کے
متعلق اپنی اپنی رائے پیش کی۔
اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین مولانا
حاجی جنید عطاری مدنی (صدر کنزالمدارس بورڈ) اور مولانا حاجی محمد اسد عطاری مدنی سمیت دیگر اہم ذمہ داران بھی
موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
Dawateislami