دعوتِ اسلامی کے شعبہ کنزالمدارس بورڈ پاکستان کے تحت جاری 2022ء امتحانات کے سلسلے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد جنید عطاری مدنی نے اسلام آباد میں قائم مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔

اس دوران رکنِ شوریٰ نےاسلام آباد سےمختلف شہروں کے امتحانی مراکز کے نظام کو چیک کرنے کے لئے ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم کا جائزہ لیا۔اس موقع پر رکنِ شوریٰ کے ہمراہ کنسلٹنٹ ولیگل ایڈوائزر کنزالمدارس بورڈ پاکستان پروفیسر جاوید اسلم باجوہ عطاری اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز اسلام آباد محمد نوید انجم بھی موجود تھے۔(رپورٹ:حافظ ساجد سلیم عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں ٹنڈو محمد خان میں کنزالمدارس بورڈ  دعوت اسلامی کے تحت پہلا سالانہ امتحان منعقد کیا گیا جہاں امتحانی مرکز جامعۃ المدینہ میں معروف عالم دین حضرت علامہ حافظ مخدوم علی رضا قادری محمودی امیر مرکزی جماعت اہلسنت ، علامہ پير محمد علی جان سرہندی ، ڈاکٹر محمد علی میمٹ ، حافظ ابرار علی عطاری قادری محمودی، حافظ اسدالله سمون قادری محمودی نے دورہ کیا ۔

جامعۃ المدینہ کے ناظم علامہ عبدالرحمن عطاری مدنی ، نگران ڈویژن حیدرآباد ذوالقرنین عطاری ، نگران ڈسٹرکٹ ٹنڈو محمد خان فضل احمد عطاری اور شعبہ رابطہ بالعلماء غلام حیدر عطاری نے ان کا استقبال کیا ، کنزالمدارس بورڈ کا تعارف کرایا اور جامعۃ المدینہ میں طلبہ ٔکرام کا امتحان دیتے ہوئے مناظر دکھائے جس پر علامہ مخدوم علی رضا اور پیر محمد علی جان سرہندی نے دعوت اسلامی کے اس نیک کام کو خوب سراہا اور دعاؤں سے نوازا۔(رپورٹ: فضل احمد عطاری رکن کابینہ ٹنڈو محمد خان ، کانٹینٹ: مصطفی انیس ) 


کنزالمدارس بورڈ ، دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 15 مارچ 2022 ء کو ملک بھر میں  مختلف مقامات پر سالانہ امتحانات کا سلسلہ ہوا وہیں جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ گوجرانوالہ میں کنز المدارس بورڈ کے امتحانی مرکز اور دورہ حدیث شریف کا مختلف علماۓکرام نے وزٹ کیا جن میں :

1 ۔استاذالعلماء حضرت علامہ مولانا قاری محمد یسین نعیمی مہتمم جامعہ شاذلیہ

2۔حضرت علامہ مولانا قاری فیاض الحسن صدیقی مہتمم جامعہ نورالاسلام للبنات

3 ۔حضرت علامہ مولانا قاری شہباز احمد رضوی مہتمم جامعہ رحمانیہ رضویہ لدھیوالہ گوجرانوالہ

4 ۔حضرت علامہ مولانا حافظ غلام عباس چٹھہ

5 ۔ حضرت علامہ مولانا عرفان گیلانی مہتمم جامعہ دربار والہ کوٹ اسحاق

6 ۔حضرت علامہ مولانا مفتی عطاءمحمد عطاری قادری لدھیوالہ

7 ۔چوہدری محمد عارف ناظم اعلی جماعت اہلسنت قلعہ دیدار سنگھ

8 ۔ ڈاکٹر غلام حسین لدھیوالہ

جامعۃ المدینہ کے استاذ الحدیث حضرت علامہ مولانا مفتی اسد مدنی اور ناظم اعلی ٰتعظیم مدنی و دیگر ذمہ داران نے ان کا استقبال کیا جامعۃ المدینہ ، کنزالمدارس بورڈ اور دیگر شعبہ جات کا تعارف کرایا جس پر علماۓ کرام نے دعوت اسلامی کے کام کو سراہا اور دعاؤں سے نوازا۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے العلماء، کانٹینٹ: مصطفی انیس )


10 فروری 2022 بروز جمعرات  کنزالمدارس بورڈ کے ذیلی شعبہ جاب پلیسمنٹ کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں قائم جامعۃ المدینہ بوائز کے دورہ ٔحدیث شریف میں ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں لیکچرار برائے عربی کے لئے ٹیسٹ دینے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس ورکشاپ میں شعبہ جاب پلیسمنٹ کے کیرئیر کونسلر(carrear counseller)  مولانا احمد سعید مدنی اور جاب پلیسمنٹ ذمہ دار حافظ ساجد سلیم عطاری مدنی نے طلبۂ کرام سمیت دیگر شرکاکی تربیت کی۔(رپورٹ:مولانا نزاکت مدنی استاد جامعۃ المدینہ کھڑریانوالہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد جنید عطاری مدنی نے دینی کاموں کے سلسلے میں پنجاب پاکستان کے شہر کوٹ مٹھن شریف کا دورہ فرمایا جہاں انہوں نے ذمہ داران کے ہمراہ عظیم صوفی شاعر حضرت خواجہ غلام فرید رحمۃ اللہ علیہ کے مزار شریف پر حاضری دی۔

اس دوران رکنِ شوریٰ نے خواجہ معین الدین کوریجہ کے صاحبزادے خواجہ علی معین کوریجہ سے ملاقات کی اور کنزالمدارس بورڈ کا تعارف کرواتے ہوئے انہیں کتاب تحفے میں پیش کی نیز خواجہ غلام فرید لائبریری کاوزٹ بھی کیا۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے جامعہ فریدیہ صادقیہ میں سیّد صادق رسول شاہ بخاری، ان کے صاحبزدگان سیّد عاشق رسول شاہ بخاری اور سیّد اسماعیل شاہ بخاری (چیئرمین صادق فاؤنڈیشن) سے ملاقات کی اور انہیں کنز المدارس بورڈ کا تعارف پیش کرتے ہوئے کنزالمدارس کا تعارف، نصاب، تعلیم اور نظامِ امتحانات پر مشتمل کتاب’’ کنز المدارس بورڈپاکستان‘‘ سمیت مکتبۃ المدینہ دعوتِ اسلامی کے دیگردرسی کُتُب تحفے میں دیں۔

اسی طرح رکنِ شوریٰ نے ایک مقام پر عاشقانِ رسول کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا گیا۔مزید ایک نجی اسکول کے پرنسپل سے اُن کے آفس میں جاکر عیادت کا بھی سلسلہ رہا۔ بعدازاں رکنِ شوریٰ نے کوٹ مٹھن شریف میں نئے بننے والے جامعۃ المدینہ گرلز کا وزٹ کیا۔(رپورٹ:حافظ ساجد سلیم عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں کنزالمدارس بورڈ کے ذیلی شعبہAlumni and job placment کے تحت پنجاب پبلک سروس کمیشن میں لیکچرار عربی کی پوسٹ کے لئے اپلائی کرنے والے مدنی اسلامی بھائیوں کو تحریری ٹیسٹ کی تیاری کروانے کے سلسلے میں ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

اس ورکشاپ میں مولانا احمد سعید مدنی (ملتان) اور حافظ ساجد سلیم مدنی(فیصل آباد ) نے شرکا کی تربیت ورہنمائی کرتے انہیں ٹیسٹ کی تیاری کا طریقہ کار بتایا اور مختلف اہم نکات بتائے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں فیصل آباد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں کنزالمدارس بورڈ پاکستان کےتعلیمی اور امتحانی بورڈ زکے سلسلے میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں تعلیمی بورڈ کے نگران مولانا گل رضا عطاری مدنی، اراکینِ میں مولانا احمد سعید عطاری مدنی، مولانا مزمل عطاری مدنی، مولانا طیب عطاری مدنی، مولاناجواد عطاری مدنی جبکہ امتحانی بورڈ کے نگران و کنٹرولرامتحانات مولانا اسماعیل عطاری مدنی، اراکین میں غلام الیاس عطاری مدنی، قاری لیاقت عطاری مدنی، مولانا شکیل عطاری مدنی اور کنزالمدارس بورڈ کے لیگل ایڈوائزر پروفیسر جاوید اسلم باجوہ نے شرکت کی۔

اس میٹنگ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و صدر کنزالمدارس بورڈ حاجی جنید عطاری مدنی نے سابقہ کارکردگی اور آئندہ کے اہداف کا جائزہ لیتے ہوئے كليۃ الشریعہ( چار سالہ ڈگری پروگرام) پر بریفنگ د ی اور اراکین ِ بورڈ سے تجاویز لیں۔

اس کے علاوہ کنزالمدارس بورڈ کے ذیلی شعبہ Alumni and job placmenet کا تفصیلی تعارف، قیام کا مقصد اور مستقبل کے اہداف کے حوالے سے اہم امور پر گفتگو بھی کی گئی۔(رپورٹ:ساجد سلیم عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)