پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں واقع دعوتِ اسلامی کے تعلیمی بورڈ کنزالمدارس ہیڈآفس میں 18 فروری 2025ء کو چیئرمین ٹاسک فورس پاکستان ایگریکلچر سائنٹسٹ فورم میاں عبد الرشید کی آمد ہوئی۔

اس دوران کنزالمدارس بورڈ کے ایڈمن منیجر محمد عزام عطاری نے میاں عبد الرشیدکو مختلف ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کرواتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کی تعلیمی خدمات کے بارے میں ڈاکومنٹری بھی دکھائی۔

بعدازاں میاں عبد الرشید کی رکنِ شوریٰ و صدر کنزالمدارس بورڈ مولانا حاجی محمد جنید عطاری مدنی سے ملاقات ہوئی اور خدماتِ دعوتِ اسلامی پر تبادلۂ خیال کیا گیا جبکہ رکنِ شوریٰ نے میاں عبد الرشید کو مکتبۃالمدینہ کی مطبوعہ تحفے میں پیش کی۔(رپورٹ: شعبہ کنزالمدارس بورڈ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)