07مئی2025ء کو پنجاب کے شہر فیصل آباد میں قائم کنزالمدارس بورڈ میں دعوت اسلامی کے مرکزی مجلس شوری کے رکن ونائب صدر کنزالمدارس بورڈ قاری سلیم عطاری  کی آمد ہوئی۔

ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے رکن شوری قاری سلیم عطاری کو کنزالمدارس بورڈ کا وزٹ کروایاجبکہ رکن شوری وصدر کنزالمدارس بورڈ مولانا جنید عطاری مدنی کی سربراہی میں ایک میٹنگ منعقد کی گئی ۔

اس میٹنگ میں دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر دانش عطاری،رجسٹرار دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفیسر جاوید اسلم باجوہ اور کنزالمدارس بورڈ کے ایچ او ڈیز بھی موجود تھے ۔

میٹنگ میں رکنِ شوریٰ و نائب صدر کنزالمدارس بورڈ قاری سلیم عطاری نے اپنی کوالٹیز میں مزید نکھار لانے اور ڈیپارٹمنٹ میں مزید ترقی کےلئے چند ضروری امور پر گفتگو کی۔(کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)