گزشتہ روز فیصل آباد پنجاب میں موجود دعوتِ اسلامی کے تعلیمی بورڈ کنزالمدارس میں شعبہ رابطہ برائے وکلا کی دعوت پر چنگیز خان کاکڑ (سینئر ایڈوکیٹ و ممبر پنجاب بارکونسل و ایم این اے)، زاہد مسعود کھٹانہ (نائب صدر فیصل آباد بار ایسوسی ایشن و ایڈوکیٹ)، کلیم اللہ گل (ایڈوکیٹ) اور ملک منیر (ایڈوکیٹ) سمیت کئی وکلا حضرات کی آمد ہوئی۔

اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے تمام وکلا حضرات کو کنزالمدارس بورڈ میں قائم مختلف ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کروایا اور ان کے ذریعے ہونے والی تعلیمی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی۔

علاوہ ازیں وکلا حضرات کی رکنِ شوریٰ و صدر کنزالمدارس بورڈ مولانا حاجی محمد جنید عطاری مدنی سے ملاقات ہوئی اور مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا جبکہ وکلا نے تعلیمی بورڈ کے بارے میں اپنے تاثرات دیئے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)