مرکزی جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ، جوہر ٹاؤن
لاہور میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 30 جولائی 2026ء کو تخصصات کے طلبہ کے لیے ایک خصوصی بریفنگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ”حلال فوڈ کورس“ کے اغراض و
مقاصد، فوائد اور موجودہ دور میں اس کی اہمیت پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
بیان میں طلبہ کی ذہن سازی کی گئی کہ وہ تعلیم
کے ساتھ ساتھ اپنی مہارتوں (Skills) کو دورِ حاضر کے
تقاضوں کے مطابق اپڈیٹ کریں اور ایسا عالمِ دین بنیں جو معاشرے کے جدید مسائل کو
لوگوں کے فہم اور ان کی زبان کے مطابق حل کر سکے۔ درسِ نظامی کرنے والا ایک اچھا
عالمِ دین دنیا کے ہر فیلڈ میں دوسروں سے بہتر پرفارم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ،
بس محنت، لگن اور مسلسل سیکھنے کا جذبہ درکار ہے۔
حلال و حرام کی پہچان اور عالمی
مارکیٹ کے حقائق
بریفنگ کے دوران حلال فوڈ انڈسٹری اور عالمی سطح
پر درپیش چیلنجز کے حوالے سے درج ذیل اہم نکات سامنے رکھے گئے:
٭درسِ نظامی کا ایک مقصد حلال و حرام کی پہچان
کرنا ہے ٭الکحل کی اقسام اور شرعی حیثیت: الکحل کی ایک سے زائد اقسام ہیں، جن میں
سے ایک عام طور پائی جاتی۔ ہمارے ہاں جو حرام ہے وہ ایتھانول ہے٭ بیرونِ ملک خنزیر
کے ہر ہر جزء کو استعمال کیا جاتا ہے اور کوئی جزء ضائع نہیں کیا جاتا ٭ بیرونِ
ملک میٹ (گوشت)
یا چکن سے متعلق اشیا میں بھی شبہ پیدا ہو جاتا ہے٭ بیرونِ ملک ہر چیز کا ذائقہ
بڑھانے یا اسے دیرپا رکھنے کے لیے کچھ نہ کچھ استعمال کرتے ہیں؛ جیسے الکحل کا
چھڑکاؤ کرتے ہیں تاکہ چیز دیرپا رہے٭ سرٹیفکیشن دینے والے ادارے کسٹمرز کی یقین
دہانی کے لیے کام کرتے ہیں، جن میں سے بعض ادارے معیار کے لحاظ سے اچھے ہوتے ہیں٭
خواہ کوئی چیز کسی اسلامی ملک ہی میں کیوں نہ بن رہی ہو، وہ اسے اپنے طے شدہ سٹینڈرڈ
کے مطابق چیک کرتے ہیں۔ اسی طرح پاکستان کا بھی اپنا ایک سٹینڈرڈ ہے ٭ پاکستان کے
سٹینڈرڈ کے مطابق مشینی ذبیحہ حلال نہیں ہے، جبکہ بعض اسٹینڈرڈز میں اسے حلال قرار
دیا جاتا ہے٭ سرٹیفکیٹ دینے والے ادارے کسی ادارے سے الحاق کر کے سرٹیفکیٹ جاری کرتے ہیں۔
”فقہ الحلال کورس“ کے
چند اہم موضوعات
”فقہ الحلال کورس“ کے نصاب میں درج ذیل اہم چیزیں
شامل کی گئی ہیں:
٭اس میں انگریزی (English) کو لازمی رکھا گیا ہے تاکہ اس کا مواد انگریزی میں ہو سکے٭مختلف سٹینڈرڈز
کا جائزہ (Overview) پیش کیا جائے گا٭
ذبیحہ (ذبح)
سے متعلق تمام شرعی مسائل بیان کیے جائیں گے٭ دارالافتاء کے تحقیقی کام (Research Work) سے متعلق آگاہی دی جائے گی٭ مستقبل کے حوالے سے
رہنمائی فراہم کی جائے گی۔
Dawateislami