قراٰن و حدیث کی تعلیمات کےمطابق معاشرے کی اصلاح کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام عالمی مدنی مرکز  فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم مرکزی جامعۃ المدینہ (فیضانِ مدینہ انسٹیٹیوٹ آف اسلامک ایجوکیشن) میں تخصص فی الحدیث کے طلبۂ کرام کے درمیان ”آداب ترجمہ اور فن تحریر“ کے موضوع پر 4 دن کی ورکشاپ منعقد کی گئی۔

معلومات کے مطابق دعوتِ اسلامی کے شعبہ المدینۃ العلمیہ (اسلامک ریسرچ سینٹر) کے رکن مجلس مولانا آصف اقبال عطاری مدنی نے ورکشاپ میں بیان کرتے ہوئے ”آداب ترجمہ اور فن تحریر“ کے متعلق طلبۂ کرام کی تربیت و رہنمائی کی۔

ورکشاپ کے آخری دن سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا جس میں طلبۂ کرام نے آدابِ ترجمہ اور تحریر کے متعلق مختلف سوالات کئے جس کے انہیں تسلی بخش جوابات دیئے گئے۔

واضح رہے اس ورکشاپ میں کراچی کے علاوہ تخصص فی الحدیث ہند اور لاہور کے طلبۂ کرام بھی آن لائن شریک ہوئے۔ اس وقت تخصص فی الحدیث کی مجموعی تعداد تقریباً 70 ہے۔