5 رجب المرجب, 1446 ہجری
پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور نیشنل کلیئرنگ کمپنی پاکستان لمیٹڈ کا مطالعاتی وزٹ
Fri, 3 Nov , 2023
1 year ago
دینی و دنیاوی معاملات میں لوگوں کی رہنمائی
کرنےوالی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت تخصص فی الفقہ الاقتصاد
الاسلامی (سالِ اول و سالِ دوم) کے اسٹوڈنٹس نے پاکستان اسٹاک
ایکسچینج اور نیشنل کلیئرنگ کمپنی پاکستان لمیٹڈ (NCCPL) کا مطالعاتی وزٹ
کیا۔
معلومات کے مطابق اس دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور نیشنل کلیئرنگ کمپنی پاکستان لمیٹڈ کی منیجمنٹ نے
اسٹوڈنٹس کے درمیان معلوماتی سیشنز کا انعقاد کیا جس میں انہوں نے نیشنل کلیئرنگ
کمپنی پاکستان لمیٹڈ، اسٹاک مارکیٹ، کیپیٹل مارکیٹ اورCDC
سمیت دیگر چیزوں کے متعلق بریفنگ دی۔اس موقع پر استاذ الفقہ مولانا فرحان احمد
عطاری مدنی بھی اسٹوڈنٹس کے ہمراہ موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)