16 محرم الحرام, 1447 ہجری
دعوتِ اسلامی کی مجلسِ اجارہ کےتحت 19 ستمبر
2019ء کو مجلس اجارہ پاکستان دفتر کشمیر بلڈنگ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
کراچی میں مجلسِ اجارہ للبنات ،مجلس مدرسۃ
المدینہ للبنات اور ٹیسٹ مجلس للبنات کے ذمّہ داران کا ماہانہ اجلاس ہوا جس میں نظام کی مزید بہتری اور اجیروں کے مسائل کے حل کےلئے اہم امور پر
بات چیت کی گئی۔(رپورٹ،ابو حذیفہ محمد مبین عطاری مدنی، کارکردگی ذمہ دار مجلسِ اجارہ)

دعوتِ اسلامی کی مجلس اجارہ کے تحت 17 ستمبر2019ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ خان پور رحیم یار خان زون میں ملتان ریجن کے زون ذمّہ داران اور دفتری عملہ کا اجلاس ہوا جس میں نگرانِ ملتان
ریجن نے صفائی نصف ایمان ہے کے موضوع پر شرکا کی تربیت کی اور شعبےمیں مزید بہتری
لانے کے متعلق نکات دئیے۔