05 نومبر 2022 ء بروز ہفتہ کراچی رضوی بلڈنگ ہیڈ آفس ایچ آر ڈیپارٹمنٹ  میں رکنِ مجلس ایچ آر ابو سفیان محمد عرفان عطاری نے ماہانہ میٹنگ کی جس میں شعبہ ایچ آر کے اسلامی بھائیوں نے براہ راست شرکت کی۔

اس ماہانہ میٹنگ میں ”رحم دلی “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور ”صدقے کے فضائل “ پر ترغیب دلاتے ہوئے ٹیلی تھون میں بھرپور حصہ لینے کا ذہن دیا نیز اس موقع پر اسلامی بھائیوں کو 12 دینی کام کرنے کا ذہن دیا گیا۔ (رپورٹ : رضوان شاہ عطاری المدنی ؛ کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


4 نومبر 2022ء بروز جمعہ کشمیری بلڈنگ ایچ آر آفس میں دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام کراچی سٹی کے ایچ آر ڈیپارٹمنٹ ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں نگرانِ ڈیپارٹمنٹ اورصوبائی ایچ آر ذمہ دار و معاونین شریک ہوئے۔

نگرانِ ڈیپارٹمنٹ نے اخلاقی تربیت کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان کیا اور ایچ آر سافٹ ویئر کے متعلق ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت کی جبکہ دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ٹیلی تھون کے حوالے سے اہم نکات بتائے گئےجس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد رضوان شاہ عطاری مدنی ایچ آر ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کے تحت  مانسہرہ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ نگران اور ڈسٹرکٹ شعبہ جات ذمہ داران نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ ڈیپارٹمنٹ نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے مختلف موضوعات پر کلام کرتے ہوئے ای ایس ایس کے حوالے سے گفتگو کی نیز ٹیلی تھون کےمتعلق اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد رضوان شاہ عطاری مدنی ایچ آر ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی  کی جانب سے 18اکتوبر2022ءکو نگرانِ مجلس ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کا استور کے ذمہ داران کے درمیان مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبائی و ڈسٹرکٹ نگران اور شعبہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں ای ایس ایس کے حوالے سے تربیت کی گئی نیز اسلامی بھائیوں کی طرف سے کئے گئے سوالات کے جوابات بھی دیئے گئے۔( رپورٹ: نگرانِ مجلس ایچ آر ڈیپاڑٹمنٹ ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


17اکتوبر2022ء کو نگرانِ مجلس ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کا گلگت کے ذمہ داران کے درمیان مدنی مشورہ ہوا جس میں اِی ایس ایس کے حوالے سے تربیت دی  گئی ۔ مزید اس موقع پر ٹیلی تھون کے سلسلے میں اسلامی بھائیوں کو اہم مدنی پھول پیش کئے گئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔( رپورٹ: محمد رضوان شاہ عطاری مدنی(مجلس ایچ آر)، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے  شعبہ ایچ آر کے زیرِ اہتمام انٹیریئر ذمہ داران کے درمیان مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ مجلس ایچ آر اور صوبائی شعبہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگرانِ مجلس ایچ آر ڈیپارٹمنٹ نے شرکا کی تربیت کی اور انہیں ٹیلی تھون کے حوالے سے اہم مدنی پھول پیش کرتے ہوئے اہداف کو مکمل کرنےکا ذہن دیا۔( رپورٹ: محمد رضوان شاہ عطاری مدنی(مجلس ایچ آر)، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


ٹی اے ڈی (اجارہ) دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 23 اگست 2022 ء بروز منگل دعوت اسلامی کو بطور اجیر (ملازم)جوائن کرنے والے اسلامی بھائیوں کے لئے کانفرنس ہال، رضوی بلڈنگ متصل فیضان مدینہ کراچی میں انڈکشن سیشن کا انعقادکیا گیا جس میں نئے جوائن کرنے والے اجیروں کوخوش آمدید کہنے کے ساتھ ساتھ ادارے کے اصول و قواعد کے بارے میں جامع آگاہی فراہم کی گئی ۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


ٹی اے ڈی (اجارہ) دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 23 اگست 2022 ء بروز منگل دعوت اسلامی کو بطور اجیر (ملازم)جوائن کرنے والے اسلامی بھائیوں کے لئے کانفرنس ہال، رضوی بلڈنگ متصل فیضان مدینہ کراچی میں انڈکشن سیشن کا انعقادکیا گیا جس میں نئے جوائن کرنے والے اجیروں کوخوش آمدید کہنے کے ساتھ ساتھ ادارے کے اصول و قواعد کے بارے میں جامع آگاہی فراہم کی گئی ۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


ایچ آر ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے ذیلی شعبے TAD کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے رمضان ہال میں تربیتی سیشن منعقدہوا جس میں دعوت اسلامی کو بطور اجیر (ملازم) جوائن کروانے والے ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں نئے جوائن کرنے والے اجیروں کوخوش آمدید کہنے کے ساتھ ساتھ ادارے کے اصول و قواعد کے بارے میں جامع آگاہی فراہم کی۔

اس کے علاوہ اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں اخلاص کے ساتھ بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں لاہور جوہر ٹاؤن میں شعبہ ایچ آر کے نگران سید اسد علی عطاری نے تربیتی سیشن کیا جس میں شرعی ، تنظیمی اور شعبے کے متعلق تربیت کی گئی ۔

اس سیشن میں سید اسد عطاری نے ذمہ داران کو پریزینٹیشن کے ذریعے شعبہ ایچ آر کا تعارف کرواتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دعوت اسلامی کی نیو تقسیم کاری کے مطابق ایچ آر کی انٹرنل تقسیم کاری ہوئی جس میں نظام کی مضبوطی کے لئے ضروری تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ نئی تقرریاں بھی ہوئی مزید ایچ آر ڈیپارٹمنٹ جس انداز میں جدید ٹول اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے دن بدن ترقی کی منازل طے کر رہا ہےاسی طرح ہمیں بھی اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کر کے آگے بڑھنا چاہئے۔

سیشن کے آخر میں پنجاب کے ذمہ داران نے نگران شعبہ ایچ آر مولانا اسد عطاری کا شکریہ اداکیا اور انہیں اپنی دعاؤں سے نوازا۔(کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس انصاری ) 


26 مئی 2022 ء  بروز جمعرات مدنی مرکز فیضان مدینہ حیدرآباد میں دعوت اسلامی کے شعبہ ایچ آر کے نگران سید اسد عطاری نے انٹیر یئر سندھ ایچ آر وحیدرآباد ڈویژن شعبہ ذمہ داران کا تربیتی سیشن لیا ۔

اس تربیتی سیشن میں ذمہ داران کو شعبہ ایچ آر کا تعارف اور اسکے مقاصد اور اسکی اہمیت بتایا کہ کس طرح یہ شعبہ ہمارے کام میں معاون ہوسکتا ہے ۔(کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس انصاری ) 


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 9، 10، 11 فروری 2022ء بروز بدھ، جمعرات، جمعہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کے لئے 3 دن کی نشستوں کا انعقاد کیا گیاجس میں نگرانِ ایچ آر ڈیپارٹمنٹ حاجی سیّد اسد عطاری، مختلف شعبہ جات کے نگران اور اراکین سمیت ڈیپارٹمنٹ کے پورے عملے نےشرکت کی۔

دورانِ نشست مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے نرمی اور حسنِ اخلاق کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ملازمت کےحصول اور ملازمت کرنےوالےاسلامی بھائیوں کے ساتھ شریعت و اخلاق کے مطابق اچھے انداز میں پیش آنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے مسائل کو سنجیدگی سے لے کر انہیں بہتر انداز میں حل کرنے اور اپنی اصلاح کےلئے 12دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے۔بعدازاں نشست میں شریک اسلامی بھائیوں نے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کی ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)