کشمیری بلڈنگ میں ایچ آر
ڈیپارٹمنٹ کے تمام اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام 23 نومبر 2022ء بروز بدھ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کے قریب واقع
کشمیری بلڈنگ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ایچ آر
ڈیپارٹمنٹ کے تمام اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق اس مدنی
مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں کی
تربیت کرتے ہوئے انہیں سنت پر عمل کرنے کے فضائل بتائے اور پیارے آقا صلی
اللہ علیہ و سلم کی سنتوں پر عمل کرنے کا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ
نے ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کے دینی کاموں کو مزید بہتر اور احسن انداز میں کرنے کے حوالے
سے اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
اس موقع پر نگرانِ ایچ آر
ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر اہم ذمہ دار اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد رضوان شاہ
عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)