8 دسمبر  2022ء بروزہ جمعرات دعوتِ اسلامی کے تحت ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ آفس رضوی بلڈنگ میں ماہانہ میٹنگ ہوئی جس میں اراکین و معاونین ایچ آر ڈیپارٹمنٹ نے براہِ راست جبکہ سینٹرل ایچ آر للبنات،ٹیسٹ مجلس للبنات،ٹی اے ڈی للبنات کی اسلامی بہنوں نے بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کی۔

اس میٹنگ میں رکنِ ایچ آر ڈیپارٹمنٹ محمد عرفان عطاری نے ” حوصلہ افزائی “کے موضوع پرگفتگو کرتے ہوئےصدقے کے فضائل پر شرکا کی ذہن سازی کی اور انہیں ٹیلی تھون میں بھرپور حصہ لینے کا ذہن دیا۔

رکنِ ایچ آر ڈیپارٹمنٹ نے اسلامی بھائیوں کو 12 دینی کام اور اسلامی بہنوں کو 8دینی کام کرنے نیز اس کی کارکردگی بذریعہ ای ایس ایس جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:سیّدرضوان عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)