20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام6 دسمبر 2022ء بروز
جمعرات عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کے اطراف میں واقع کشمیری بلڈنگ میں ایچ
آر ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے ذیلی شعبے ٹیسٹ مجلس کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان سطح کے
ذمہ داران(
سید دانش عطاری، احمد رضا عطاری مدنی اور
قاری امام بخش عطاری) شریک ہوئے۔
اس موقع پر ٹیسٹ مجلس ذمہ دارقاری عمران حسن عطاری نے
دعوتِ اسلامی کے12 دینی کام کرنے کےحوالے سے ذہن سازی کی۔اس کے علاوہ میٹنگ میں شریک اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے
ہوئے انہیں شعبے کے دینی کام کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے ۔ ( رپورٹ : سید محمد رضوان عطاری مدنی ، کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری)