حیدرآبادفیضان مدینہ میں ڈویژن ذمہ داران اور صوبائی ذمہ داران کا مدنی مشورہ
حیدرآبادفیضان مدینہ میں 20 اپریل
2024 بروز ہفتہ ڈویژن ذمہ داران اور صوبائی ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران
ایچ آر ڈیپارٹمنٹ ابو اسید سید اسد عطاری نے شرکا کی تربیت فرمائی۔
نگران ایچ آر ڈیپارٹمنٹ ” ایک ذمہ دار کی بنیادی
کیا کیا ذمہ داریاں بنتی ہیں؟سمیت دیگر انتظامی امور پر رہنمائی فرمائی اور تمام
اہداف کو وقت پر پایۂ تکمیل پر پہنچانے کے تعلق سے ذہن دیا۔ (رپورٹر:محمد
رضوان شاہ عطاری مدنی)
28مئی2023ء
بروز اتوار عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
کراچی کے اطراف میں قائم رضوی بلڈنگ میں شعبہ اجتماعی
قربانی کراچی سٹی کا مدنی مشورہ ہوا جس میں اجتماعی قربانی کے ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے
شرکت کی۔
اس موقع پر کراچی سٹی اجتماعی قربانی کے ذمہ دار سید اسد عطاری نے ذمہ داران کو اجتماعی
قربانی کے در پیش معاملات کے حوالے سے مدنی پھول دیئے اور اختتام پر سابقہ سال بہترین کارکردگی پر کیماڑی
ڈسٹرکٹ ذمہ دار ظہیر عطاری مدنی کو تحفہ
بھی پیش کیا ۔(رپورٹ:
رضوان شاہ عطاری مدنی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
ایچ آر ڈیپارٹمنٹ دعوتِ
اسلامی کے تحت گزشتہ روز ماہانہ میٹنگ ہوئی جس میں کراچی کے ذمہ داران نے کشمیری بلڈنگ میں جبکہ پاکستان
بھر کے ایچ آر ڈیپارٹمنٹ ذمہ داران نے بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کی۔
اس میٹنگ میں نگرانِ
ڈیپارٹمنٹ سیّد اسد عطاری نے ذمہ داران سے مختلف امور پر گفتگو کرتے ہوئے انہیں 12
دینی کاموں کو سافٹ ویئر میں انٹر کرنے کا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ نگرانِ
ڈیپارٹمنٹ نے میٹنگ میں شریک اسلامی بھائیوں کو نئے اہداف دیئے اور جلد از جلد
انہیں مکمل کرنے کے حوالے سے اُن کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں
کیں۔اس موقع پر ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کے اراکین و صوبائی ذمہ دار اسلامی بھائی بھی
موجود تھے۔(رپورٹ: رضوان
شاہ عطاری مدنی ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی
کے تحت کراچی سٹی ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا
جس میں نگرانِ ڈیپارٹمنٹ سیّد اسد عطاری کی شرکت ہوئی۔
نگرانِ ڈیپارٹمنٹ نے ذمہ
داران سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کو سافٹ ویئر میں
انٹر کرنے کا ذہن دیا جبکہ آئندہ کے اہداف کے حوالے سے چند اہم نکات پر تبادلۂ
خیال کیا۔
اس موقع پر مولانا محمد
علی عطاری مدنی، مولانا بلال عطاری مدنی، مولانا فراز عطاری مدنی اور مولانا
محمد مراد عطاری مدنی بھی موجود تھے۔(رپورٹ: رضوان شاہ عطاری مدنی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ ایچ آر کے تحت 5 جنوری 2023ء بروز جمعرات کشمیری بلڈنگ نزد فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں محمد سید رضوان عطاری مدنی،آصف عطاری مدنی اور اجمل عطاری نے شرکت کی ۔
رکنِ شعبہ
ایچ آر محمد مراد عطاری مدنی نے’’ توکل‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور ذمہ داران کو 12دینی
کاموں کی کارکردگی ای،ایس ،ایس سافٹ ویئر میں انٹر کرنے کا ذہن دیا نیز سال 2023ء کے نیو اہداف کے حوالے سے بھی تربیت کی۔ (رپورٹ
: سیدرضوان عطاری مدنی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
5جنوری
2023 ءبروز جمعرات رضوی بلڈنگ ہیڈ آفس ایچ
آر ڈیپارٹمنٹ کراچی میں ماہانہ
میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں سینٹرل ایچ آر کی اسلامی بہنوں نے بذریعہ انٹر
نیٹ اورشعبہ ایچ آر عطاری مجلس کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
ماہانہ میٹنگ میں رکنِ شعبہ ایچ آر محمد عرفان عطاری نے ’’رزق
میں اضافے کے اسباب‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اوروسائل کو محدود
کرنے کا ذہن دیتے ہوئے آئندہ کے لئے اہداف
دیئے۔
مزید
اس موقع پر اسلامی بھائیوں کو 12 دینی کام کرنے جبکہ اسلامی بہنوں کو 8دینی کام کرنے اور اسکی
کارکردگی بذریعے ای ایس ایس جمع کروانے کا ذہن بھی دیا ۔ (رپورٹ
: رضوان شاہ عطاری مدنی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
4جنوری
2023 ء بروز بدھ کشمیری بلڈنگ نزد فیضانِ
مدینہ کراچی میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ ایچ آر کے تحت بین الاقوامی سطح کے ایچ
آر ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ شعبہ ایچ آر ڈیپارٹمنٹ سید اسد عطاری نے مختلف ممالک میں شعبے کی جانب سے ہونے والے دینی کاموں
کا جائزہ لیا اور محمد طارق عطاری اور
محمد محسن عطاری مدنی کو آئندہ کے حوالے سے اہداف دیئے۔(رپورٹ :
رضوان شاہ عطاری مدنی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
3جنوری
2023ء بروز منگل عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کے اطراف میں واقع کشمیری
بلڈنگ میں ایچ آر ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے ذیلی شعبے ٹیسٹ مجلس کا ماہانہ مدنی
مشورہ ہوا جس میں پاکستان سطح کے ذمہ داران(قاری عمران حسن، قاری سید دانش عطاری، احمد رضا
عطاری اور قاری امام بخش عطاری) شریک
ہوئے۔
ٹیسٹ
مجلس ذمہ دارقاری عمران حسن عطاری نے مدنی مشورے میں شریک سینٹرل ٹیسٹ مجلس کے اسلامی بھائیوں سے
گفتگو کرتے ہوئے انہیں شعبے کے دینی کام کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے مدنی پھول
دیئےنیز 2023ء کے اہداف سے آگاہ کیا ۔ (رپورٹ:
سید محمد رضوان عطاری مدنی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام 3جنوری 2023ءبروز منگل کشمیری بلڈنگ میں شعبہ ایچ
آر( اجارہ
) کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں کراچی سٹی مالیات ذمہ دار محمد معین عطاری اور کراچی سٹی ذمہ دار محمد علی عطاری نے شرکت
کی۔
شعبہ اجارہ کے رکن قاری محمد صابر عطاری نے مدنی مشورے میں موجود اسلامی بھائیوں سے مدرسۃُ المدینہ گرلز کے حوالے سے اہم نکات پر
مشاورت کی اور باہم مشاورت سے آئندہ کے کاموں کے اہداف طے کئے ۔ (رپورٹ:
قاری عرفان عطاری ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
پچھلے
دنوں کشمیری بلڈنگ پی آئی بی کالونی میں شعبہ ایچ آر دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار محمد
مبشر عطاری نے ذمہ داران کیساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں نگران شعبہ ایچ آر
ڈیپارٹمنٹ سید اسد عطاری،اراکین شعبہ ایچ آر ڈیپارٹمنٹ اور صوبائی ایچ آر ذمہ
داران شامل تھے۔
ذمہ
دار محمد مبشر عطاری نے شعبے کے اہم مدنی پھول پیش کئے اور شعبہ ایچ آر کے اصول و
ضوابط کے حوالے سے تربیت بھی کی۔(رپورٹ:محمد رضوان شاہ عطاری مدنی /
کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)
دعوتِ
اسلامی کے تحت 22دسمبر 2022ءبروز جمعرات رضوی
بلڈنگ کراچی میں شعبہ ایچ
آر ڈیپارٹمنٹ کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکین مجلس ایچ آر ڈیپارٹمنٹ اور صوبائی ایچ آر ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگرانِ
شعبہ ایچ آر ڈیپارٹمنٹ اسد عطاری نے ’’حوصلہ
افزائی‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
کیا اور اسلامی بھائیوں کے 12دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں ماہِ
دسمبر میں مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا نیز آئندہ
سال کے اہداف پیش کئے ۔(رپوٹ: سید محمد رضوان عطاری مدنی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
رضوی بلڈنگ میں شعبہ مدرسۃ ُالمدینہ رہائشی کے ذمہ داران کا ماہانہ مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام 10 دسمبر 2022ء بروز ہفتہ رضوی بلڈنگ میں شعبہ مدرسۃُ المدینہ رہائشی کے
ذمہ داران کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں رکنِ مجلس ایچ آر ڈیپارٹمنٹ ابو انس، قاری صابر عطاری نے شعبہ مدرسۃُ المدینہ رہائشی کے نگرانِ مجلس فلک شیر عطاری کے ساتھ اجارے کے معاملات پر تبادلہ ٔ خیال کیا۔ (
رپورٹ : سید محمد رضوان عطاری مدنی ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)