4 ربیع ُالآخر , 1446 ہجری
9 دسمبر 2022ء
بروز جمعہ ایچ آر ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت رضوی بلڈنگ میں میٹنگ ہوئی جس میں
ڈیپارٹمنٹ کے اراکینِ کراچی ریجن فراز
عطاری مدنی، بلال عطاری مدنی اور محمد رضوان عطاری مدنی سمیت دیگر اسلامی بھائیوں
نے شرکت کی۔
میٹنگ کے آغاز میں تلاوتِ
قراٰن کی گئی اور سرکارِ صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں نذرانۂ
عقیدت پیش کیاگیا جبکہ ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کے نگرانِ کراچی ریجن مولانا محمد علی
عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔
بعدازاں نگرانِ ایچ آر
ڈیپارٹمنٹ سیّد اسد علی عطاری نے اسلامی بھائیوں سے سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا
اور دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے عطیات کرنے اور ڈیپارٹمنٹ کو خود کفیل بنانے
کے لئے اسلامی بھائیوں کو اہداف دیئے۔(رپورٹ:سیّد رضوان عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)