2 ربیع ُالآخر , 1446 ہجری
مدرسۃ المدینہ جزوقتی کے ذمہ داران کا انتظامی
امور کے حوالے سے مدنی مشورہ
Wed, 18 Sep , 2024
19 days ago
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
12 ستمبر 2024ء کو آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ جزوقتی کے
صوبائی ذمہ دار، ڈویژن ذمہ داران، ڈسٹرکٹ ذمہ داران اور ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کے
اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔
ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی ذمہ دار سیّد
فضیل عطاری نے مدنی مشورے کے دوران یومیہ
حاضری اندراج کا تفصیلی جائزہ لیا اور دیگر اہم نکات پر گفتگو کی جبکہ ڈیپارٹمنٹ
میں درپیش مسائل کا حل بھی بتایا۔بعدازاں مدنی مشورے میں شریک اسلامی بھائیوں نے
دعوتِ اسلامی بالخصوص ڈیپارٹمنٹ کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتیں
کیں۔(رپورٹ: محمد رضوان شاہ عطاری مدنی ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)