18 جمادی الاخر, 1446 ہجری
ایچ آر ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت 29 اپریل
2024ء بروز پیرمظفر آباد ڈویژن، کشمیر میں شعبہ جامعۃ المدینہ، شعبہ مدرسۃ
المدینہ، شعبہ عشر، شعبہ اصلاحِ اعمال، شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان، شعبہ فنانس،
شعبہ عطیات بکس، شعبہ جی ایس بی، شعبہ ائمہ مساجد اور شعبہ پرائیویٹ ائمہ مساجد کے
ذمہ داران کی میٹنگ ہوئی۔
میٹنگ کی ابتدا تلاوتِ قراٰن و نعت شریف ہوئی جس
کے بعد نگرانِ ایچ آر ڈیپارٹمنٹ سیّد محمد اسد عطاری نے یومیہ حاضری اور شعبہ
کارکردگی کا اندراج و اتفاق سمیت نیا اجیر رکھنے کے لئے کن کن چیزوں کو پیشِ نظر
رکھا جائے اس پر کلام کیا۔
اسی طرح نگرانِ ایچ آر ڈیپارٹمنٹ سیّد محمد اسد
عطاری نے دیگر موضوعات پر بھی کلام کیا جس پر تمام اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی
نیتیں کیں۔( رپورٹ: سیّد محمد رضوان شاہ عطاری ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)