دعوت اسلامی کے شعبہ فنانس و ڈونیشن سیل کے تحت 8 اگست 2023ء کو بہاولپور سٹی میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ فنانس وڈونیشن سیل ڈویژن کے ذمہ دار اور فیضان مدینہ کے ناظم الامور نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں نگران بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف عطاری نے ماہانہ خود کفالت آمدن خرچ کے حوالے سے مدنی پھول دیئے اور اس حوالے سے اسلامی بھائیوں کو اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
ڈونیشن
سیل کی جانب سے عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ
کراچی میں تین دن کا سنتوں بھرا اجتماع
17جولائی2023ءبروزپیر
دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن سیل کی
جانب سے عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی میں
پاکستان کے تمام ذمہ داران کاتین دن کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا ۔
٭اجتماع پاک میں دار الافتاء اہلِ سنت دعوت اسلامی کے مولانا مفتی محمد حسان رضا عطاری مدنی نے ذمہ
داران کی ’’ مال وقف اور خیانت کاوبال‘‘ کے موضوعات پرتربیت کی نیز اس موقع پر سوال جواب کا سیشن بھی ہوا جس میں مفتی صاحب نے ذمہ داران کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیئے۔
٭اس
کے علاوہ 17جولائی2023ءبروزپیر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری
نے تمام ذمہ داران کی تربیت فرمائی جس میں ’’خوف خدا اورتصور مرشد‘‘ کےموضوعات پرسنتوں بھرا بیان کیا۔
٭بعدازاں
شعبہ ایچ آر کےنگران مجلس سیداسد رضا عطاری
نے’’اجارہ کی احتیاطیں‘‘ کے موضوع
پر تمام ذمہ داران کی تربیت کی۔ اس
دوران سوال جواب کا سیشن بھی ہوا ۔
٭ 17جولائی2023ءبروزپیر ڈونیشن سیل سے وابستہ اسلامی بھائیوں کو جانشین امیراہل سنت حاجی عبیدرضا عطاری نے وقت عطا فرمایا جس میں خلیفہ امیر اہلِ سنت نے ذمہ
داران کو دین و دنیا کی بھلائیوں پر
مشتمل مختلف مدنی پھولوں سے نوازا۔
٭ 18جولائی2023ء بروزمنگل شعبہ ڈونیشن سیل کے تین دن کے اجتماع میں نگرانِ پاکستان مشاورت و رکنِ شوریٰ حاجی محمدشاہد عطاری نے فیصل آباد
سے آن لائن بذریعہ ویڈیولنک کے ذمہ داران
کی تربیت فرمائی جس میں پاکستان بھرسے کم و بیش 2 ہزار ذمہ داران نے شرکت کی۔
٭ تین دن کے اجتماع میں عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ میں 18جولائی2023ء بروزمنگل شعبہ ڈونیشن سیل کے اسلامی بھائیوں کی موٹیویشنل اسپیکر سرغلام فرید عطاری نے تربیت کی جس
میں ذمہ داران کواپنے کردار کی تعمیر،ظاہری صفائی اورنفاست پر موٹیویٹ کیا۔
٭ساتھ
ساتھ شیخ طریقت امیر اہل سنت علامہ مولانا محمدالیاس عطار قادری دامت برکاتہم
العالیہ
نے خصوصی کرم فرمایا جس میں 72نیک اعمال رسالے پر عمل کرنے ،سال میں ہرماہ 3دن اور 12 دن کے مدنی قافلے میں اسلامی بھائیوں کو سفر
کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری)
وہاڑی ڈسٹرکٹ کے ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ ذمہ داراسلامی
بھائیوں کا مدنی مشورہ
ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت 15
جون 2023ء بروز جمعرات وہاڑی کے مدنی مذاکرہ ہال میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس
میں وہاڑی ڈسٹرکٹ کے ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
ڈسٹرکٹ نگران غلام مصطفیٰ عطاری نے مدنی مشورے
میں شریک ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی
کاموں کا جائزہ لیا بالخصوص وہاڑی ڈسٹرکٹ کی تینوں تحصیلوں میں مدرسۃالمدینہ
بالغان لگانے کا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ نگرانِ ڈسٹرکٹ نے دعوتِ اسلامی کے
تحت زیادہ سے زیادہ اجتماعی قربانی کروانے اور قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے حوالے
سے اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی۔
مزید نگرانِ ڈسٹرکٹ کا کہنا تھا کہ ڈونیشن سیل
ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے وہاڑی ڈسٹرکٹ کو خودکفیل کیا جائے اور زیادہ سے زیادہ ڈونیشن
سیل لگوائے جائیں۔
ملتان کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ڈونیشن سیل
ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت 13 جون 2023ء بروز منگل مدنی مشورہ ہوا جس میں
ملتان ڈویژن کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق نگرانِ ملتان ڈویژن محمد سادات
عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں بالخصوص ملتان ڈویژن کی تمام مساجدمیں
مدرسۃالمدینہ بالغان شروع کرنے، اور اجتماعی قربانی سمیت قربانی کی کھالیں جمع
کرنے کے حوالے سے چند اہم نکات پر گفتگو
کی۔
اس کے علاوہ نگرانِ ملتان ڈویژن کا دورانِ مشورہ
کہنا تھا کہ 20 جولائی 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت ملتان ڈویژن سے ایک ماہ کے
مدنی قافلے راہِ خدا عزوجل میں سفر کریں گے
اس حوالے سے اپنی کوشش بڑھائیں، مختلف علاقوں میں نئے بکسز لگائیں اور ان کی
ماہانہ آمدنی میں بھی اضافہ کریں۔
علاوہ ازیں نگرانِ ملتان ڈویژن نے شعبہ ڈونیشن
بکس کے ذریعے دیگر شعبہ جات کو خود کفیل بنانے کا ذہن دیا جس پر ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
واضح رہے 24، 25 اور 26 جون 2023ء کو مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ ملتان میں 3 دن کا تربیتی کورس منعقد کیا جائے جس میں ڈونیشن سیل
ڈیپارٹمنٹ کے نئے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت کی جائے گی۔(رپورٹ: محمد اشرف عطاری شعبہ مدنی چینل عام کریں ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
21مارچ
2023ء کو دنیا بھر میں دینی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی
کی جانب سے میرپورخاص میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں میٹ اپ ہوا جس میں ڈونیشن بکس ذمہ دار، گھریلو صدقہ
بکس اور ڈویژن ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران سمیت ڈسٹرکٹ کے تحصیل نگران
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق ڈویژن نگران حافظ زین عطاری اور ڈسٹرکٹ نگران افتخار احمدعطاری
نے سالانہ ڈونیشن اور دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے ایک ماہ کا
اعتکاف کروانے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شرکا کو اہداف دیئے جس پر اسلامی
بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔(رپورٹ
: فرحان عطاری ڈویژن ذمہ دار ڈونشن بکس مجلس ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 5مارچ
2023ء بروز اتوار شعبہ ڈونیشن سیل کراچی
کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں
شعبے کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور ان کو علاقوں میں ڈونیشن بکس
کو بڑھانے کے لئے ذہن دیا نیز آئندہ کے لئے اہداف بھی دیئے۔ (کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )
مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں تعمیراتی
پروجیکٹ پر کام کرنے والے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران، شعبہ ڈونیشن سیل اور پراپر ٹی ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران سمیت پروجیکٹ کی مقامی مجلس اور ڈونیشن سیل لگا نے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مدنی
مشورے میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کو قیمتی
مدنی پھولوں سے نواز تے ہوئے ڈونیشن کاؤنٹر کی آمدن کا نظام اور ڈونیشن کاؤنٹر لگانے کے حوالے سے نکات بتائے۔آخر میں نگران پاکستان مشاورت نے دعا فرمائی اور اسلامی بھائیوں نے آپ
سے ملاقات کی۔(رپورٹ: عبدالخالق عطاری،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
دعوتِ
اسلامی کی جانب سے 23 فروری 2023ء کو پاکستان کے شہر مٹھی میں ڈسٹرکٹ تھرپارکر کے تحصیل نگرانوں کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں شعبہ ڈونیشن بکس ڈویژن نگران ،شعبہ فنانس اور مدنی کورسز کے ڈویژن ذمہ دار ،ڈسٹرکٹ تھرپارکر کے تحصیل
نگرانوں نے شرکت کی ۔
میرپورخاص
ڈویژن نگران حافظ زین عطاری نے اسلامی بھائیوں کو 12 دینی کاموں میں مزید
اضافہ کرنے کا ذہن دیا ، ایک ماہ اور 10 دن کا اعتکاف کروانےکے حوالے سے نکات بتائے نیز سالانہ ڈونیشن جمع کرنے
کے حوالے سے مدنی پھول بھی دیئے جس پر انہوں
نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ : فرحان عطاری ڈویژن ذمہ دار ڈونیشن بکس ،
کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
16
فروری2023ء بروز جمعرات دعوتِ اسلامی کے
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی سٹی شعبہ ڈونیشن سیل کے سٹی و ڈسٹرکٹ ذمہ
داران نے شرکت کی۔
رکنِ
شوریٰ حاجی امین عطاری نے پریزنٹیشن کے
ذریعے شرکا کی تربیت کی اور انہیں سال نو2023ء کے حوالے سے اہداف دیئےجس پر اسلامی بھائیوں نے عمل پیرا ہونے کی
اچھی اچھی نیتیں کیں۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
فیضانِ
مدینہ فیصل آباد میں شعبہ ڈونیشن سیل کے ذمہ داران کا مد نی مشورہ
فیضانِ
مدینہ فیصل آباد میں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبہ ڈونیشن سیل کے ذمہ داران کا مد نی مشورہ فرمایا۔ معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں فیصل آباد اور ساہیوال
ڈویژنز کے مختلف سطح کے ذمہ داراسلامی
بھائیوں نے شرکت کی ۔
اس
موقع پر نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔بیان کے بعد اسلامی بھائیوں کا مدنی
مشورہ فرمایا جس میں شعبے کی کار کر دگی کا جائزہ لیا ۔
علاوہ
ازیں نگرانِ پاکستان مشاورت نے ذمہ داران
کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا نیز شعبان اور رمضان المبارک میں مختلف مقامات پر ڈونیشن سیل کے بستے لگانے کی ترغیب دلائی ۔مزیدفطرہ و زکو ٰۃ کی وصولی اور ڈونر کے ساتھ ڈیلنگ کے انداز کے بارے میں بتایا۔
آخر
میں بہترین کارکردگی والے ذمہ داران کو انعامات دیئے اور دعا کروائی جبکہ ذمہ داران نے نگرانِ پاکستان مشاورت سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ : عبد
الخالق عطاری،
کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
8
جنوری 2023ء بروز اتوار دعوتِ اسلامی کے ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کا عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ٹریننگ سیشن ہواجس میں نگرانِ
شعبہ ڈاکٹر عبدُالقیوم عطاری، کراچی سٹی ذمہ
دار سید شفیقُ الرحمن عطاری سمیت کراچی سٹی
کے ڈونیشن کاؤنٹر ذمہ داران نے شرکت کی۔
سیشن میں شریک اسلامی بھائیوں کی رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کی۔اس کے علاوہ شرکا کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا نیز شعبے کےنظام کومزید مضبوط کرنے کے حوالے سے اہم نکات فراہم بیان کیا۔
ساتھ
ساتھ اسلامی بھائیوں کو مسکرا کر ملنے اور
آسانی پیدا کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے
جبکہ امانت میں خیانت کرنے کی وعیدیں بھی بتائی ۔آخر میں نمایا ں کارکردگی والے اسلامی بھائیوں
میں تحائف تقسیم کئے گئے۔(رپورٹ
: محمد ارشد
ہارون عطاری ساؤتھ ڈسٹرکٹ ذمہ دار ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ملیر01 میں
شعبہ عطیات بکس کے تحت ذمہ داران کامدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ نگران سید سرفراز
عطاری اور کراچی سٹی عطیات بکس ذمہ دار کاشف عطاری نے ذمہ داران کی تربیت کی اور
علاقوں میں ڈونیشن بکس کو بڑھانے کے لئے ذہن سازی کی اور آئندہ کے اہداف دیئے۔ (کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )