ملتان کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ڈونیشن سیل
ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت 13 جون 2023ء بروز منگل مدنی مشورہ ہوا جس میں
ملتان ڈویژن کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق نگرانِ ملتان ڈویژن محمد سادات
عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں بالخصوص ملتان ڈویژن کی تمام مساجدمیں
مدرسۃالمدینہ بالغان شروع کرنے، اور اجتماعی قربانی سمیت قربانی کی کھالیں جمع
کرنے کے حوالے سے چند اہم نکات پر گفتگو
کی۔
اس کے علاوہ نگرانِ ملتان ڈویژن کا دورانِ مشورہ
کہنا تھا کہ 20 جولائی 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت ملتان ڈویژن سے ایک ماہ کے
مدنی قافلے راہِ خدا عزوجل میں سفر کریں گے
اس حوالے سے اپنی کوشش بڑھائیں، مختلف علاقوں میں نئے بکسز لگائیں اور ان کی
ماہانہ آمدنی میں بھی اضافہ کریں۔
علاوہ ازیں نگرانِ ملتان ڈویژن نے شعبہ ڈونیشن
بکس کے ذریعے دیگر شعبہ جات کو خود کفیل بنانے کا ذہن دیا جس پر ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
واضح رہے 24، 25 اور 26 جون 2023ء کو مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ ملتان میں 3 دن کا تربیتی کورس منعقد کیا جائے جس میں ڈونیشن سیل
ڈیپارٹمنٹ کے نئے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت کی جائے گی۔(رپورٹ: محمد اشرف عطاری شعبہ مدنی چینل عام کریں ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)