ڈونیشن
سیل کی جانب سے عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ
کراچی میں تین دن کا سنتوں بھرا اجتماع
17جولائی2023ءبروزپیر
دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن سیل کی
جانب سے عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی میں
پاکستان کے تمام ذمہ داران کاتین دن کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا ۔
٭اجتماع پاک میں دار الافتاء اہلِ سنت دعوت اسلامی کے مولانا مفتی محمد حسان رضا عطاری مدنی نے ذمہ
داران کی ’’ مال وقف اور خیانت کاوبال‘‘ کے موضوعات پرتربیت کی نیز اس موقع پر سوال جواب کا سیشن بھی ہوا جس میں مفتی صاحب نے ذمہ داران کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیئے۔
٭اس
کے علاوہ 17جولائی2023ءبروزپیر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری
نے تمام ذمہ داران کی تربیت فرمائی جس میں ’’خوف خدا اورتصور مرشد‘‘ کےموضوعات پرسنتوں بھرا بیان کیا۔
٭بعدازاں
شعبہ ایچ آر کےنگران مجلس سیداسد رضا عطاری
نے’’اجارہ کی احتیاطیں‘‘ کے موضوع
پر تمام ذمہ داران کی تربیت کی۔ اس
دوران سوال جواب کا سیشن بھی ہوا ۔
٭ 17جولائی2023ءبروزپیر ڈونیشن سیل سے وابستہ اسلامی بھائیوں کو جانشین امیراہل سنت حاجی عبیدرضا عطاری نے وقت عطا فرمایا جس میں خلیفہ امیر اہلِ سنت نے ذمہ
داران کو دین و دنیا کی بھلائیوں پر
مشتمل مختلف مدنی پھولوں سے نوازا۔
٭ 18جولائی2023ء بروزمنگل شعبہ ڈونیشن سیل کے تین دن کے اجتماع میں نگرانِ پاکستان مشاورت و رکنِ شوریٰ حاجی محمدشاہد عطاری نے فیصل آباد
سے آن لائن بذریعہ ویڈیولنک کے ذمہ داران
کی تربیت فرمائی جس میں پاکستان بھرسے کم و بیش 2 ہزار ذمہ داران نے شرکت کی۔
٭ تین دن کے اجتماع میں عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ میں 18جولائی2023ء بروزمنگل شعبہ ڈونیشن سیل کے اسلامی بھائیوں کی موٹیویشنل اسپیکر سرغلام فرید عطاری نے تربیت کی جس
میں ذمہ داران کواپنے کردار کی تعمیر،ظاہری صفائی اورنفاست پر موٹیویٹ کیا۔
٭ساتھ
ساتھ شیخ طریقت امیر اہل سنت علامہ مولانا محمدالیاس عطار قادری دامت برکاتہم
العالیہ
نے خصوصی کرم فرمایا جس میں 72نیک اعمال رسالے پر عمل کرنے ،سال میں ہرماہ 3دن اور 12 دن کے مدنی قافلے میں اسلامی بھائیوں کو سفر
کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری)