وہاڑی ڈسٹرکٹ کے ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ ذمہ داراسلامی
بھائیوں کا مدنی مشورہ
ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت 15
جون 2023ء بروز جمعرات وہاڑی کے مدنی مذاکرہ ہال میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس
میں وہاڑی ڈسٹرکٹ کے ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
ڈسٹرکٹ نگران غلام مصطفیٰ عطاری نے مدنی مشورے
میں شریک ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی
کاموں کا جائزہ لیا بالخصوص وہاڑی ڈسٹرکٹ کی تینوں تحصیلوں میں مدرسۃالمدینہ
بالغان لگانے کا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ نگرانِ ڈسٹرکٹ نے دعوتِ اسلامی کے
تحت زیادہ سے زیادہ اجتماعی قربانی کروانے اور قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے حوالے
سے اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی۔
مزید نگرانِ ڈسٹرکٹ کا کہنا تھا کہ ڈونیشن سیل
ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے وہاڑی ڈسٹرکٹ کو خودکفیل کیا جائے اور زیادہ سے زیادہ ڈونیشن
سیل لگوائے جائیں۔