فیضانِ مدینہ فیصل آباد  میں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبہ ڈونیشن سیل کے ذمہ داران کا مد نی مشورہ فرمایا۔ معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں فیصل آباد اور ساہیوال ڈویژنز کے مختلف سطح کے ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

اس موقع پر نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔بیان کے بعد اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ فرمایا جس میں شعبے کی کار کر دگی کا جائزہ لیا ۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مشاورت نے ذمہ داران کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا نیز شعبان اور رمضان المبارک میں مختلف مقامات پر ڈونیشن سیل کے بستے لگانے کی ترغیب دلائی ۔مزیدفطرہ و زکو ٰۃ کی وصولی اور ڈونر کے ساتھ ڈیلنگ کے انداز کے بارے میں بتایا۔

آخر میں بہترین کارکردگی والے ذمہ داران کو انعامات دیئے اور دعا کروائی جبکہ ذمہ داران نے نگرانِ پاکستان مشاورت سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ : عبد الخالق عطاری، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)