18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
21مارچ
2023ء کو دنیا بھر میں دینی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی
کی جانب سے میرپورخاص میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں میٹ اپ ہوا جس میں ڈونیشن بکس ذمہ دار، گھریلو صدقہ
بکس اور ڈویژن ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران سمیت ڈسٹرکٹ کے تحصیل نگران
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق ڈویژن نگران حافظ زین عطاری اور ڈسٹرکٹ نگران افتخار احمدعطاری
نے سالانہ ڈونیشن اور دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے ایک ماہ کا
اعتکاف کروانے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شرکا کو اہداف دیئے جس پر اسلامی
بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔(رپورٹ
: فرحان عطاری ڈویژن ذمہ دار ڈونشن بکس مجلس ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)