8
جنوری 2023ء بروز اتوار دعوتِ اسلامی کے ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کا عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ٹریننگ سیشن ہواجس میں نگرانِ
شعبہ ڈاکٹر عبدُالقیوم عطاری، کراچی سٹی ذمہ
دار سید شفیقُ الرحمن عطاری سمیت کراچی سٹی
کے ڈونیشن کاؤنٹر ذمہ داران نے شرکت کی۔
سیشن میں شریک اسلامی بھائیوں کی رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کی۔اس کے علاوہ شرکا کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا نیز شعبے کےنظام کومزید مضبوط کرنے کے حوالے سے اہم نکات فراہم بیان کیا۔
ساتھ
ساتھ اسلامی بھائیوں کو مسکرا کر ملنے اور
آسانی پیدا کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے
جبکہ امانت میں خیانت کرنے کی وعیدیں بھی بتائی ۔آخر میں نمایا ں کارکردگی والے اسلامی بھائیوں
میں تحائف تقسیم کئے گئے۔(رپورٹ
: محمد ارشد
ہارون عطاری ساؤتھ ڈسٹرکٹ ذمہ دار ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)