پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں دعوتِ اسلامی کے ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کے تحت 7 دن پر مشتمل فیضانِ نماز و ڈونیشن سیل کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 60 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

25 جنوری2022ء بروز منگل اس کورس کا اختتام ہوا، دورانِ کورس مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کو شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے فرض علوم سکھائے۔اس کے علاوہ ڈونیشن سیل میں کام کرنے والے اسلامی بھائیوں کا امتحان ہوا جس کے اختتام پر شرکائے کورس کو اسناد بھی دی گئیں۔

اس موقع پر کراچی سطح کے ذمہ دار سیّد شفیق الرحمٰن عطاری نے شرکا کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئےانہیں مدنی پھولوں سے نوازا اور شعبے کے نئے نظام کے ہوالے سے بتایا۔

بعدازاں آفس ذمہ دار عامر عطاری اور نگرانِ کورس عاصم عطاری نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی۔(رپورٹ:کراچی سٹی معاون محمد ارشد ہارون عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت 22 جنوری 2022 ء بروز ہفتہ  عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورہ اور تربیتی سیشن کا سلسلہ ہوا جس میں سپروائزر، ڈسٹرکٹ ذمہ داران ،شعبہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس دوران کراچی سٹی ذمہ دار سید شفیق الرحمن عطاری نے اسلامی بھائیوں کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کرتےہوئےمدنی پھولوں سے نوازا اور پاکستان سافٹ ویئرز ذمہ دار عارف عطاری نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بھائیوں کی ویڈیو پریزنٹیشن کے ذریعے تربیت کرتے ہوئے مینوول و سافٹ ویئر نظام مضبوط کرنے اور شعبے کے اپڈیٹ نظام کے حوالے تربیت کی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس ڈیپارٹمنٹ کے تحت 12 جنوری 2022ء کو ٹھٹھہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں سندھ مشاورت کے رکن ارمان عطاری اور  ٹھٹھہ شہر میں ڈونیشن بکس کھولنے والے ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران شعبہ ڈونیشن بکس حاجی عبد الرؤف عطاری نے شرکا کو سستی دور کرنے اور سستی کے نقصانات کے حوالے سے مدنی پھول بیان کیا اور شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ آخر میں اسلامی بھائیوں نے شعبے اور دعوت اسلامی کی ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر گھریلو صدقہ بکس سندھ مشاورت کے ارشد عطاری اور نواب شاہ ڈویژن کے نگران سید دانش عطاری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: محمد فیضان عطاری، شعبہ ڈونیشن بکس)


گزشتہ دنوں ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت ریجن ذمہ دار شکیل عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں کوٹ رادھا کشن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈونیشن کاؤنٹر زکا وزٹ کیا۔

اس دوران ریجن ذمہ دار نے کاؤنٹرز ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئےعطیات بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے نیز مینول و سافٹ ویئر کے نظام کے بارے میں بتایا۔اس کے علاوہ ذمہ دار نے دعوتِ اسلامی کے 12 کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن بھی دیا۔

اسی طرح رکنِ زون جنوبی لاہور غلام جیلانی عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں جوہر ٹاؤن کابینہ کے بستے کا وزٹ کیاجہاں انہوں نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے شعبے کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے 12 دینی کاموں اور رسالہ مطالعہ کارکردگی کا جائزہ لیا۔(رپورٹ:عبدالرحمٰن حسن عطاری ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ سپروائزر، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


دعوتِ اسلامی کے ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کے تحت 27 دسمبر 2021ء بروز پیر ریجن ذمہ دار شکیل عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے  میں رکنِ زون غلام جیلانی عطاری کے ہمراہ پنجاب پاکستان کے شہر فاروق آباد کا دورہ کیا۔

اس دوران انہوں نے فیضانِ جمالِ مصطفی مسجد کے پروجیکٹ میں لگے ہوئے ڈونیشن کاؤنٹر کا جائزہ لیتے ہوئے مسجد کی تعمیرات جلد از جلد مکمل کروانے کا ذہن دیا اور زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ:عبدالرحمٰن حسن عطاری ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ سپروائزر، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت 27 دسمبر 2021ء بروز پیر فاروق آباد میں مدنی مشورہ منعقد ہواجس میں روکنِ زون غلام جیلانی عطاری اور ڈونیشن کاؤنٹر ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس دوران ریجن ذمہ دار شکیل عطاری نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے مینول و سافٹ ویئرکے حوالے سے اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا۔

اس کے علاوہ ریجن ذمہ دار نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:عبدالرحمٰن حسن عطاری ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ سپروائزر، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت سیالکوٹ زون میں فیضانِ نماز کورس کا آغاز ہوا جس میں شعبہ ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔

دورانِ کورس نگرانِ شعبہ ڈاکٹر عبدالقیوم عطاری نے کورس میں شریک شرکا کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے اہم امور پر کلام کیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ نے شرکاسے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں اور رسالہ مطالعہ کارکردگی کے بارے میں چند اہم نکات پر گفتگو کی۔(رپورٹ:عبدالرحمٰن حسن عطاری ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ سپروائزر،کانٹینٹ:غیاث الدین)

دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں وہاڑی میں فیضانِ نماز کورس کا آغاز ہوا جس میں شعبہ ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔

دورانِ کورس نگران شعبہ ڈاکٹر عبدالقیوم عطاری نے شرکا کی شعبے کے نظام اور مینول و سافٹ ویئرکے حوالے سے تربیت کرتے ہوئے اہم امور پر کلام کیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ نے شرکا سے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں اور رسالہ مطالعہ کارکردگی کے بارے میں چند اہم نکات پر گفتگو کی۔(رپورٹ:عبدالرحمٰن حسن عطاری ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ سپروائزر،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت 13 دسمبر 2021ء بروز پیر مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہو ر میں فیضانِ نماز کورس کا آغاز ہوا جس میں شعبہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

دورانِ کورس رکن ِزون جنوبی لاہور غلام جیلانی عطاری نے شرکا کی شعبے کے نظام اور مینول و سافٹ ویئرکے حوالے سے تربیت ورہنمائی کی۔

اس کے علاوہ رکنِ زون نے شرکا سے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں اور رسالہ مطالعہ کارکردگی کے بارے میں چند اہم نکات پر گفتگو کی۔(رپورٹ:عبدالرحمٰن حسن عطاری ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ سپروائزر،کانٹینٹ:غیاث الدین)


دعوتِ اسلامی کےڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کےتحت 4دسمبر2021ءبروزہفتہ گجرات فیضان مدینہ میں مدنی مشورےکااہتمام کیاگیاجس میں بستہ ذمہ داراسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔

اس موقع پر رکنِ شعبہ منور حسین عطاری، رکنِ زون محمد ندیم عطاری اورسپر وائزر دانش فرحت محمود عطاری نےاسلامی بھائیوں کی تربیت ورہنمائی کی۔

اس مدنی مشورےمیں صدقہ وصول کرنے کی اہمیت ،مدنی قافلے میں سفر کرنےاوراخلاقیات کے حوالےسےذمہ داران کی ذہن سازی کی گئی نیزدعوتِ اسلامی کے12دینی کاموں میں عملی طورپرحصہ لینےکی ترغیب دلائی گئی جس پرانہوں نےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔(رپورٹ: شعبہ ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام29نومبر2021ءکو مدنی مرکزفیضانِ مدینہ جوہرٹاؤن لاہور میں ’’فیضانِ نماز کورس‘‘ کا انعقادکیاگیاجس میں عاشقان رسول کو درست نماز و فرض علوم سکھانے کے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کے ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کا نظام بھی سکھایاگیا۔

دورانِ کورس ریجن ذمہ دار شکیل عطاری نے شعبے کے نظام اور مینول و سافٹ ویئرکے حوالے سےذہن سازی کی۔اس کے علاوہ دعوتِ اسلامی کے12دینی کاموں میں شمولیت اختیارکرنےاورہفتہ واررسالےکی مطالعہ کارکردگی کےبارےمیں مشاورت کی۔ (رپورٹ:عبدالرحمٰن حسن عطاری ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ سپروائزر،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کےتحت27نومبر2021ءبروزہفتہ کوئٹہ زون میں مدنی مشورےکااہتمام کیاگیاجس میں شعبے کے کاؤنٹر ذمہ داران سمیت دیگراسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔

اس مدنی مشورےمیں مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی محمدفاروق جیلانی عطاری نےاسلامی بھائیوں کی دینی، اخلاقی اورتنظیمی اعتبار سے تربیت کرتےہوئےمدنی پھولوں سےنوازااور کاؤنٹر ذمہ داران کونئےاہداف دیئے۔

اس دوران نگرانِ مجلس ڈاکٹر عبدالقیوم عطاری نےبھی ذمہ داراسلامی بھائیوں سےگفتگو کی اورشعبےکی ترقی کےحوالےسےذہن سازی کی۔

بعدازاں نمایاں کارکردگی والےاسلامی بھائیوں میں تحائف بھی تقسیم کئےگئے۔اس موقع پر کوئٹہ زون کے ذمہ دار عاصم عطاری سمیت دیگراہم ذمہ داران بھی موجودتھے۔

واضح رہے20دسمبر2021ءکوکوئٹہ میں فیضانِ نمازوڈونیشن کورس کاانعقادکیاجائےگا۔ مقامی اسلامی بھائیوں سےشرکت کی درخواست ہے۔(رپورٹ:سپروائزر محمد ارشد ہارون عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)