پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں دعوتِ اسلامی کے ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کے تحت 7 دن پر مشتمل فیضانِ نماز و ڈونیشن سیل کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 60 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

25 جنوری2022ء بروز منگل اس کورس کا اختتام ہوا، دورانِ کورس مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کو شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے فرض علوم سکھائے۔اس کے علاوہ ڈونیشن سیل میں کام کرنے والے اسلامی بھائیوں کا امتحان ہوا جس کے اختتام پر شرکائے کورس کو اسناد بھی دی گئیں۔

اس موقع پر کراچی سطح کے ذمہ دار سیّد شفیق الرحمٰن عطاری نے شرکا کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئےانہیں مدنی پھولوں سے نوازا اور شعبے کے نئے نظام کے ہوالے سے بتایا۔

بعدازاں آفس ذمہ دار عامر عطاری اور نگرانِ کورس عاصم عطاری نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی۔(رپورٹ:کراچی سٹی معاون محمد ارشد ہارون عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)