18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
سندھ مشاورت کے رکن اور ٹھٹھہ شہر میں ڈونیشن بکس کھولنے والے ذمہ
داران کا مدنی مشورہ
Tue, 18 Jan , 2022
2 years ago
دعوت
اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس ڈیپارٹمنٹ کے تحت 12 جنوری 2022ء کو ٹھٹھہ میں مدنی
مشورہ ہوا جس میں سندھ مشاورت کے رکن ارمان عطاری اور ٹھٹھہ
شہر میں ڈونیشن بکس کھولنے والے ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگران
شعبہ ڈونیشن بکس حاجی عبد الرؤف عطاری نے شرکا کو سستی دور کرنے اور سستی کے
نقصانات کے حوالے سے مدنی پھول بیان کیا اور شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ آخر میں
اسلامی بھائیوں نے شعبے اور دعوت اسلامی کی ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار
کیا۔
اس
موقع پر گھریلو صدقہ بکس سندھ مشاورت کے ارشد عطاری اور نواب شاہ ڈویژن کے نگران
سید دانش عطاری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: محمد فیضان عطاری، شعبہ ڈونیشن
بکس)