دعوتِ اسلامی کے ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کےزیرِاہتمام 24نومبر2021ءکو7دن پرمشتمل’’فیضانِ نماز کورس‘‘کاآغازکیاگیاجس میں وقتاًفوقتاًمبلغِ دعوتِ اسلامی شرکاکی تربیت کرتےرہتےہیں، اسی سلسلےمیں گزشتہ روزدوران کورس شعیب عطاری مدنی نےشعبےکےنظام اور مینول وسافٹ ویئرکے حوالےشرکاکی تربیت کی۔

اس کےعلاوہ شرکائےکورس کودعوتِ اسلامی کے12دینی کاموں میں عملی طورپرحصہ لینےکاذہن دیااورہفتہ واررسالے کی مطالعہ کارکردگی کاجائزہ لیا۔(رپورٹ: عبدالرحمٰن حسن عطاری ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ سپروائزر، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کےتحت پچھلےدنوں عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی میں سنتوں بھرےاجتماع کااہتمام کیاگیاجس میں ڈونیشن کاؤنٹر ذمہ داران سمیت شعبےکےاہم ذمہ داران نےشرکت کی۔

اس موقع پرمرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی فاروق جیلانی عطاری نےسنتوں بھرابیان کرتےہوئےذمہ داران کی دینی،اخلاقی اورتنظیمی اعتبارسےتربیت فرمائی۔

اس کےعلاوہ رکنِ شوریٰ نےدعوتِ اسلامی کے12دینی کاموں میں عملی طورپرحصہ لینےکی ترغیب دیتےہوئےہفتہ واررسالہ کی کارکردگی پرگفتگوکی۔مزید شعبےکےکام میں ترقی کےحوالےمدنی پھول بھی دیئے۔(رپورٹ:عبدالرحمٰن حسن عطاری ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ سپروائزر،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کےتحت 27اکتوبر2021ءکو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 7 دن کا فیضانِ نماز و ڈونیشن سیل کورس منعقدکیاگیاجس میں کم وبیش 24اسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔

2نومبر2021ءبروزمنگل اس کورس کااختتام ہواجس میں شرکائےکورس سےامتحان لیاگیااورکامیاب ہونےوالےاسلامی بھائیوں کواس کورس کی اسناد بھی دی گئیں۔

ریجن ذمہ دارسیّد شفیق الرحمٰن عطاری نے شرکا کی تربیت کرتےہوئے شعبے کی ترقی کے حوالے سےمدنی پھول دیئے نیز پاکستان سافٹ ویئر ذمہ دار عارف عطاری اور آفس ذمہ دارنے اسلامی بھائیوں سے مدنی بستہ سافٹ ویئر کے بارے میں گفتگو کی۔

بعدازاں کوئٹہ زون ذمہ دار عاصم عطاری نےدعاکروائی۔(رپورٹ: محمد ارشد ہارون عطاری سپروائزر ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کےتحت دینی کاموں کےسلسلے میں ریجن ذمہ دار محمد شکیل حسین عطاری نے حافظ آباد زون کادورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے ڈونیشن کاؤنٹرز کاوزٹ کیااور مینول و سافٹ وئیر کے نظام کےبارےمیں گفتگوکرتےہوئے ذمہ داران کی12 دینی کاموں، رسالہ مطالعہ کارکردگی اور ٹیلی تھون کے حوالےسےذہن سازی کی۔(رپورٹ: عبدالرحمن حسن عطاری ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ سپروائزر ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کےشعبہ ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کےتحت ریجن ذمہ دار محمد شکیل حسین عطاری نےشیخوپورہ کادورہ کیاجہاں انہوں نے ڈونیشن کاؤنٹرزکاوزٹ کیا۔

اس دوران ریجن ذمہ دارنے مینول و سافٹ وئیر کے نظام کے بارے میں گفتگوکرتےہوئے ڈونیشن کاؤنٹرزذمہ داران کی تربیت ورہنمائی کی جس پرانہوں نےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔(رپورٹ: عبدالرحمٰن حسن عطاری ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ سپروائزر،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کےذمہ داران نے کوئٹہ زون لسبیلہ کابینہ کادورہ کیا،اس دوران ریجن ذمہ دار سیّد شفیق الرحمٰن شاہ عطاری نےذمہ داراسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔

ریجن ذمہ دار نے ناظمینِ مدرسۃالمدینہ اوتھل اورلسبیلہ سے ملاقات کرتے ہوئےکوئٹہ زون میں کاؤنٹر زبڑھانے ،نظام کو مضبوط کرنے اور آمدنی بڑھانے کےحوالےسےذہن سازی کی۔

اس کےعلاوہ دعوتِ اسلامی کےتحت ہونےوالےٹیلی تھون کےبارےمیں اہم نکات پرگفتگو کی گئی۔(رپورٹ: محمد ارشد ہارون عطاری سپروائزر،کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کےتحت گزشتہ دنوں ریجن ذمہ دار محمد شکیل حسین عطاری نےجوہر ٹاؤن لاہور کے ڈونیشن کاؤنٹرکاوزٹ کیا۔

اس دوران ر یجن ذمہ داران نے مینول اور Software کے نظام کےحوالےسےگفتگو کرتےہوئے ذمہ داران کی تربیت کی اوردعوتِ اسلامی کے12دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کاذہن دیا۔(رپورٹ: عبدالرحمن حسن عطاری ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ سپروائزر ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ(دعوتِ اسلامی)کےتحت ننکانہ میں ایک کاؤنٹر کا افتتاح ہوا جس میں ریجن ذمہ دار محمد شکیل حسین عطاری سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار نے ڈونیشن کاؤنٹر کی خیرو برکت کے لئے دعاکروائی اورمقامی اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے ساتھ تعاون کرنے کی ترغیب دلائی، ڈونیشن کاؤنٹر ذمہ دار کی تربیت کا بھی سلسلہ رہا،ریجن ذمہ دار نے اخلاص کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے کام کو کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: عبدالرحمٰن حسن عطاری ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ سپروائزر ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کے ریجن ذمہ دار محمد شکیل حسین عطاری نے14اکتوبر2021ءبروزجمعرات شیخوپورہ کے ڈونیشن کاؤنٹرز کا دورہ کیاجس میں انہوں نے ڈونیشن کاؤنٹر سپروائزر سمیت دیگر ذمہ داران سے ملاقات کی۔

ریجن ذمہ دار نے دعوتِ اسلامی کے 12دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کاذہن دیتے ہوئے Manual and software کے نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کو مدنی پھول دیئے جس پر ذمہ داراسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار بھی کیا۔ (رپورٹ: عبدالرحمن حسن عطاری ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ سپروائزر ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ(دعوتِ اسلامی)کے زیرِ اہتمام6اکتوبر2021ءکوعالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی میں ’’فیضانِ نماز و ڈونیشن سیل کورس‘‘ کا انعقادکیاگیاجس میں عاشقان رسول کو درست نماز و فرض علوم سکھانے کے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کے ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کا نظام بھی سکھایاگیا۔

اس کورس میں ریجن ذمہ دارسیّد شفیق الرحمٰن عطاری نے دعوتِ اسلامی کے اخراجات کو خود کفالت کرنے کےحوالے سے ذہن سازی کی۔ اس کے علاوہ سافٹ ویئر ذمہ دار عارف عطاری، معلم دانش عطاری اور کفن دفن ذمہ دار عزیر عطاری نے بھی شرکائے کورس کی تربیت کی۔

واضح رہے 12اکتوبر2021ءبروزمنگل اس کورس کا اختتام ہوچکا ہے ،اس کورس میں تقریباً45اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ (رپورٹ: سپروائزر محمد ارشد ہارون عطاری ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں وقتاًفوقتاًعاشقانِ رسول کی تربیت ورہنمائی کے لئےمختلف کورسز کا سلسلہ ہوتا رہتا ہے،اسی سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کے تحت جامع مسجد انواری ممتاز آباد ملتان میں فیضانِ نماز کورس کا سلسلہ جاری ہے۔

6اکتوبر2021ءبروزبدھ رکنِ زون ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ نے شرکائے کورس کے درمیان خوفِ خدا کے موضوع پرسنتوں بھرا بیان کرتےہوئے نماز کےچند احکام بیان کئے،اس کے علاوہ چندہ کرنے کی شرعی و تنظیمی احتیاطوں پرتربیت کی۔

بعدازاں نمازِ تہجد، فجر کے لئے جگانا ، تفسیر سننے /سنانے کا حلقہ، قراٰنِ پاک کی تلاوت ، دعا اور اشراق وچاشت کا سلسلہ بھی رہا۔(رپورٹ: محمد آصف رکن زون ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کی زیرِنگرانی عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں دو دن کا ٹریننگ سیشن ہوا جس  میں کراچی اور حیدرآباد ریجن کےزون ذمہ داران، شعبہ ذمہ داران اور سپروائزر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر نگرانِ شعبہ ڈاکٹر عبدالقیوم نیازی عطاری نے شعبے کے کام میں نظام کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا اور پاکستان سافٹ ویئر ذمہ دار عارف عطاری نے بستہ سافٹ ویئر کے متعلق رہنمائی کی۔

اس کے علاوہ پاکستان پیرول ذمہ دار مسعود عطاری مدنی نے پیرول کے نظام کے بارےمیں مدنی پھول دیئے۔بعدازاں ٹریننگ سیشن کے اختتام پر سپروائزر اسلامی بھائیوں کے امتحانات کا بھی سلسلہ رہا ۔(رپورٹ: محمد ارشد ہارون عطاری سپروائزر ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)