ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ(دعوتِ اسلامی)کی زیرِ نگرانی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں دو دن کے کورس کاانعقاد کیاگیاجس میں ملتان، فیصل آباد، لاہور اور اسلام آباد کے Permanent اور New سپر وائزرز نے شرکت کی۔

اس موقع پر نگرانِ شعبہ ڈاکٹر عبدالقیوم نیازی عطاری نےشرکا کی تربیت کی جس میں سپر وائزر کی مارکیٹنگ اسکلز، شعبہ کے کام، سافٹ ویئر اور فنڈ ریزنگ کے حوالے سےذہن سازی کی نیز دعوتِ اسلامی کے تحت جامعات المدینہ،مداراس المدینہ کے اخراجات اور مساجد و مدارس ، مدنی مراکز کے تعمیراتی پروجیکٹس کو مکمل کرنے کے لئے نئے اہداف دیئے۔

اس کے علاوہ دعوتِ اسلامی کے 12دینی کاموں بڑھانےاور اس میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا گیا۔(رپورٹ: حافظ عمر نوید سکھیکی منڈی آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت 15ستمبر2021ءکو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں   7 دن کا فیضانِ نماز و ڈونیشن سیل کورس کا آغاز کیا گیا جس میں کم وبیش 45 اسلامی بھائیوں کو علمِ دین سیکھنے سکھانے کا سلسلہ رہا۔

21ستمبر2021ءبروزمنگل ا س کورس کا اختتام ہوا نیز شرکا سے امتحانات کا سلسلہ کیا گیا جس کے نتیجے میں اُنہیں اسناد بھی پیش کی گئیں۔

ریجن ذمہ دارسیّد شفیق الرحمٰن عطاری نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے دعوت ِاسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: محمد ارشد ہارون عطاری سپروائزر ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


ناروال میں شعبہ ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیرِ نگرانی مد نی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں رکن زون،سپروائزر اور ڈونیشن کاونٹرز ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس موقع پر لاہور ریجن ذمہ دارمحمد شکیل عطاری نے تربیت کرتے ہوئے شعبہ کے نظام میں بہتری لانے اور اخلاقیات کے حوالے سے ذہن سازی کی۔

اس کے علاوہ ریجن ذمہ دار نے ڈونیشن کاونٹرز کا وزٹ بھی کیا اور شعبےکی بہتری اور ترقی کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ: رکن جنوبی لاہور غلام جیلانی عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گوجرانوالہ زون میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کے تحت فیضان نماز و ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کورس کا اہتمام کیاگیا جس میں شرکائے کورس کی تربیت ورہنمائی کا سلسلہ رہا۔

اس دوران ذمہ دارِدعوتِ اسلامی نے پریزنٹیشن کے ذریعے اسلامی بھائیوں کی شعبے میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔ (رپورٹ: رکن جنوبی لاہور غلام جیلانی عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں شعبہ ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ(دعوتِ اسلامی)کے زیرِ نگرانی مدنی مرکزفیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں دینی حلقے کا سلسلہ رہاجس میں نئے ،پُرانےڈونیشن کاونٹرز لگانے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

بعدازاں رکن جنوبی لاہور زون غلام جیلانی عطاری نے ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کے نظام اور اجارے کے متعلق گفتگو کی ۔(رپورٹ: رکن جنوبی لاہور غلام جیلانی عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کے تحت گزشتہ دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ لاہور میں فیضان نماز و ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کورس کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے پرہیزگاری اور شعبے کی بہتری کے لئےذہن سازی کی نیز پریزنٹیشن کے ذریعےبھی تربیت کا سلسلہ رہا۔(رپورٹ: رکن جنوبی لاہور غلام جیلانی عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں15ستمبر2021ءکو 7دن کا فیضانِ نمازوڈونیشن سیل کورس کا آغاز کیا گیاجس میں تقریباً 45اسلامی بھائی شریک ہیں۔

اس کورس میں وقتاًفوقتاًشرکا کی تربیت ورہنمائی کا سلسلہ جاری ہے جس میں شرکا کو درست نمازاور فرض علوم سیکھنے کے ساتھ ساتھ دعوت اسلامی کے ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کا نظام کے حوالے سے تربیت کی جارہی ہے۔

اس دوران ریجن زمہ دار سیدشفیق الرحمٰن عطاری نےدعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کو خودکفیل کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔ (رپوٹ: پروائزر محمد ارشد ہارون عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت 14ستمبر2021ءبروزمنگل لاہور میں ریجن ذمہ دار نے ڈونیشن کاونٹرز ذمہ داران سمیت   ناظم جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ سےملاقات کی ۔

اس سلسلے میں ریجن ذمہ دارنے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے شعبہ جات کوخود کفیل کرنے کے حوالے سے گفتگوکی۔(رپوٹ: رکن زون غلام جیلانی عطاری ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کے تحت 13ستمبر2021ءکوذمہ دارِ دعوتِ اسلامی نے کراچی کھاردار کابینہ میں مختلف  ڈونیشن سیل کے اسٹالزکا وزٹ کیا جس میں ریجن ذمہ دارسید شفیق الرحمن عطاری، زون ذمہ دار عمران رضا عطاری اور سپروائزر محمد ارشد ہارون عطاری نے کاؤنٹر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو New ڈونر بنانے اورپرانے منسلک اسلامی بھائیوں سے ملاقات کرنے کا ذہن دیا۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کو خودکفیل کرنے نیز شعبہ ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کے نظام کو مضبوط کرنے کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ (رپوٹ: محمد ارشد ہارون عطاری سپروائزر،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 9ستمبر2021ءبروزجمعرات مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں کاؤنٹر ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس سلسلے میں ریجن ذمہ دارسید شفیق الرحمن عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی نیز گھریلوں صدقہ بکس کی تقسیم کاری ، نماز و ڈونیشن سیل کورس کے لئے اسلامی بھائیوں کو شرکت کروانے اور 14،13 ستمبر 2021ء کوعطیات ڈے منانے کے حوالے سے ذہن سازی کی جس پر ساؤتھ سینٹرل زون کے کاؤنٹر ذمہ داران نے 1 ہزار527گھریلوں صدقہ بکس رکھوانےاور ڈونیشن سیل و نماز کورسز میں 78 اسلامی بھائیوں کو شرکت کروانےکی نیت کی۔(رپوٹ: محمد ارشد ہارون عطاری سپروائزر ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام ملیر کھوکھرا پار نمبر4 بن قاسم زون کراچی میں ڈونیشن کاؤنٹر ذمہ داران کے مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا۔

اس مشورے میں ذمہ داران کی تربیت اور حوصلہ افزائی کی گئی نیز ریجن ذمہ دارسید شفیق الرحمٰن عطاری نے گھریلوں صدقہ بکس کی تقسیم کاری ، نماز و ڈونیشن سیل کورس کے لئے اسلامی بھائیوں کو شرکت کروانے اور 13،14 ستمبر 2021ء کوعطیات ڈے منانے کے حوالے سے اہم نکات پر بات کی۔اس موقع پر اسلامی بھائیوں نےاچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔(رپوٹ: محمد ارشد ہارون عطاری سپروائزر ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کے تحت9ستمبر2021ءبروزجمعرات ڈرگ روڈ کلثوم مسجد ایسٹ زون کراچی میں ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کا مدنی مشورہ ہواجس میں ریجن ذمہ دارسید شفیق الرحمن عطاری نے شرکا کی تربیت و رہنمائی کی۔

اس موقع پر ریجن ذمہ دار نے گھریلوں صدقہ بکس کی تقسیم کاری ، نماز و ڈونیشن سیل کورس کے لئے اسلامی بھائیوں کو شرکت کروانے اور 13،14 ستمبر 2021ء کوعطیات ڈے منانے کے حوالے سے گفتگو کی۔

شرکا نے 292 گھریلوں صدقہ بکس رکھوانے اور ڈونیشن سیل و نماز کورس میں 56 اسلامی بھائیوں کو شرکت کروانےکی نیت کی۔(رپوٹ: محمد ارشد ہارون عطاری سپروائزر ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)