دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کے تحت 9ستمبر2021ءبروزجمعرات گوجرانوالہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں لاہور ریجن ذمہ دار ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ محمد شکیل عطاری، رکن زون اورسپروائزرز سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس موقع پر نگرانِ گوجرانوالہ زون محمد یعقوب عطاری نے اخلاقیات، نیکی اورپرہیزگاری و تقویٰ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے 12 دینی کاموں کا فالواپ لیا۔(رپوٹ: غلام جیلانی عطاری ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت چکوال میں ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ اسلامی بھائیوں کا 7 دن کا فیضانِ نماز اور ڈونیشن سیل لگانےکے حوالے سے کورس جاری ہے جس میں وقتاًفوقتاً مبلغِ دعوتِ اسلامی شرکا کی تربیت کرتے رہتے ہیں ۔

8ستمبر2021ءبروزبدھ ریجن ذمہ دار شعبہ مدنی کورسز محمد عثمان عطاری نے اسلامی بھائیوں کے درمیان گفتگو کی اور انہیں ڈونیشن سیل لگانےاور12 دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپوٹ: حبیب الرحمن خالد عطاری رکن زون جہلم چکوال زون ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں اسلام کے پیغام کو عام کرنے کی تحریک ہے جس کے نتیجے میں دنیا بھرسے لوگ اسلام کے دامن سے جڑتے چلے جا رہے ہیں ۔ الحَمْدُ ِلله عزوجل پچھلے دنوں کراچی میں مبلغِ دعوتِ اسلامی اور بخاری مسجد کے امام و خطیب محمد عمر عطاری ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کےکاؤنٹر ذمہ دار نےانفرادی کوشش کرتے ہوئے ایک غیر مسلم کو اس کے سابقہ مذہب سے توبہ کروا کر دامنِ اسلام سے وابستہ کرلیا ۔(رپوٹ: محمد ارشد ہارون عطاری سپروائزر ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت جوہر ٹاؤن لاہور میں اسلامی بھائیوں کے نماز کی درستگی کے لئے فیضانِ نماز کورس کا سلسلہ جاری ہے۔دورانِ کورس لاہور ریجن ذمہ دار شکیل عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کی اخلاقیات، نیکی اورپرہیزگاری کے حولے سے تربیت کی نیز شعبے کے نظام کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔(رپوٹ: غلام جیلانی عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت 2ستمبر2021ءبروزجمعہ نگران مجلس ڈونیشن سیل پاکستان ڈاکٹر عبدالقیوم عطاری کا گوجرانوالہ سٹی میں  جانا ہوا۔اس موقع پر ڈونیشن کاونٹر ذمہ دارورکنِ زون موجود تھے، اس دوران نگران ِمجلس نے دعوت اسلامی کی خود کفالت اور شعبے کے نظام میں مضبوطی کے لئے ماتحت ذمہ داران کو مدنی پھول دیئے۔(رپوٹ: غلام جیلانی عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ عطیات بستہ کے کراچی ریجن ذمہ دار سید شفیق الرحمٰن شاہ نے 9اگست2021ءبروز پیرزون ذمہ دار انس  رضا عطاری کے ہمراہ ایسٹ ملیر کورنگی زون میں ڈونیشن سیل کاؤنٹر کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے انہیں نئے اہداف دئیے ساتھ ہی نگرانِ کابینہ لانڈھی حاجی سلمان عطاری سے بھی مشاورت کا سلسلہ ہوا جس میں دعوتِ اسلامی کے 12دینی کاموں، نیو مقامات اورگھریلو صدقہ بکس کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ کراچی ریجن ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ سے 8 اگست2021ء کو کم و بیش 27 اسلامی بھائی 12دن کے مدنی قافلے کے مسافربنے۔(رپوٹ: شعبہ عطیات بستہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری مدنی)


دعوت اسلامی کے شعبہ ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کے تحت 8 اگست 2021ء کو گجرات جہلم میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران کابینہ اور اراکین زون نے شرکت کی۔

نگران زون حاجی علی عطاری نے 12 دینی کام بڑھانے، رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے اور دعوت اسلامی کو خود کفیل کرنے کے لئے ڈونیشن کاؤنٹرز لگانےکے حوالے سے مدنی پھول بیان کیا۔ (غلام جیلانی عطاری، رکن جنوبی لاہور زون ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ)


دعوت اسلامی کے شعبہ ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام 7 اگست 2021ء کو بلند کوٹ اوگی ہزارہ میں دینی حلقہ ہوا جس میں اسٹوڈنٹس اور ٹیچرز نے شرکت کی۔

متعلقہ شعبے کے ریجن ذمہ دار شکیل عطاری نے نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں غصے کے علاج کے متعلق مدنی پھول دیئے۔ (رپورٹ، غلام جیلانی عطاری، رکن زون جنوبی لاہور)


7اگست 2021ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام گجرات میں ڈونیشن کاؤنٹرز کے لئے ٹیسٹ و انٹریو کا سلسلہ ہوا جس میں مختلف مقامات کے عاشقان رسول نے شرکت کی۔

شرکا کو دعوت اسلامی کے لئے عطیات جمع کرنے اور دینی کاموں میں مالی طور تعاون کرنے کا ذہن دیا گیا۔ (رپورٹ، غلام جیلانی عطاری، رکن زون جنوبی لاہور)


دعوت اسلامی کے شعبہ ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کے ریجن ذمہ دار شکیل حسین عطاری نے رکن جنوبی لاہور جنوبی زون غلام جیلانی عطاری نے اوگی بلند کوٹ ہزارہ کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے عاشقان رسول سے ملاقات کی۔

شکیل حسین عطاری نے نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں نیکی کی دعوت کو عام کرنےاور مسجد آباد کرنےکا ذہن دیا۔ (رپورٹ، غلام جیلانی عطاری، رکن زون جنوبی لاہور)


شعبہ ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کے اسلامی بھائیوں کا ایک ماہ کا مدنی قافلہ لاہور جنوبی زون اوگی میں سفر کررہا ہے جس میں لاہور ریجن ذمہ دار شکیل عطاری، رکن زون غلام جیلانی عطاری اور دیگر عاشقان رسول نے  شریک ہیں۔

شرکائے قافلہ نے خیبر پختونخواہ کے پوش علاقوں میں جاکر نیکی کی دعوت دی اور انہیں مدنی قافلوں میں سفر کرنےاور مدنی کورسز کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: غلام جیلانی عطاری، مفتش شعبہ ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ)


دعوت اسلامی کے شعبہ ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کے تحت 15 جولائی 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ میانوالی مدنی مشورہ ہوا جس میں میانوالی زون کے تمام ڈونیشن کاونٹر ذمہ داران، سپر وائزر، رکن زون اور رکن زون فنانس ڈیپارٹمنٹ نے شرکت کی۔

رکن زون شعبہ ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ محمد آصف عطاری نے 12 دینی کام، ٹائم مینجمنٹ ، عطیات مزید بڑھانے، نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے، مدنی قافلہ میں خود بھی سفر کرنے اور دوسروں کو سفر کروانے پر کلام کیا۔ (رپورٹ: محمد آصف عطاری، رکن زون ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ میانوالی زون)