شعبہ ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کے اسلامی بھائیوں کا ایک ماہ
کے مدنی قافلے میں سفر
شعبہ
ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کے اسلامی بھائیوں کا ایک ماہ کا مدنی قافلہ لاہور جنوبی زون
اوگی میں سفر کررہا ہے جس میں لاہور ریجن ذمہ دار شکیل عطاری، رکن زون غلام جیلانی
عطاری اور دیگر عاشقان رسول نے شریک ہیں۔
شرکائے
قافلہ نے خیبر پختونخواہ کے پوش علاقوں میں جاکر نیکی کی دعوت دی اور انہیں مدنی
قافلوں میں سفر کرنےاور مدنی کورسز کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: غلام
جیلانی عطاری، مفتش شعبہ ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ)
دعوت
اسلامی کے شعبہ ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کے تحت 15 جولائی 2021ء کو مدنی مرکز فیضان
مدینہ میانوالی مدنی مشورہ ہوا جس میں میانوالی زون کے تمام ڈونیشن کاونٹر ذمہ
داران، سپر وائزر، رکن زون اور رکن زون فنانس ڈیپارٹمنٹ نے شرکت کی۔
رکن
زون شعبہ ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ محمد آصف عطاری نے 12 دینی کام، ٹائم مینجمنٹ ،
عطیات مزید بڑھانے، نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے، مدنی قافلہ میں خود بھی سفر کرنے
اور دوسروں کو سفر کروانے پر کلام کیا۔ (رپورٹ: محمد آصف عطاری، رکن زون ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ میانوالی زون)
شعبہ
ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے تحت سرگودھا زون میں مدنی مشورہ ہوا جس
میں تمام ڈونیشن کاؤنٹر ذمہ داران، سپر وائزر اور رکن زون نے شرکت کی۔
نگران
سرگودھا زون نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے وقت کی اہمیت، 12 دینی کام، ڈونیشن کاؤنٹر
کے ذریعے آنے والے عطیات کو مزید بہتر طریقے سے بڑھانےاور قربانی کی کھالیں جمع
کرنے پر مدنی پھول بیان کئے۔نگران زون نے نیک اعمال کا رسالہ روزانہ پُر کر کے ہر
ماہ پابندی کے ساتھ جمع کروانے کی ترغیب بھی دلائی۔
آخر میں رکن زون فنانس ڈیپارٹمنٹ نے نظام کی
مضبوطی اور کھالوں کو نمک لگانے کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔ (رپورٹ:
محمد آصف عطاری، رکن زون ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ سرگودھا زون)
دعوت
اسلامی کے شعبہ ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کے تحت یکم جولائی 2021ء کو مدنی مرکز فیضان
مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں متعلقہ شعبے کےرکن زون غلام
جیلانی عطاری اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگران
لاہور جنوبی زون حاجی عبد الرشید عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور خوفِ
خدا کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شعبے کے کاموں کو بڑھانے اور کوشش تیز کرنے کا
ذہن دیا۔ (رپورٹ:
غلام جیلانی عطاری،شعبہ ڈونیشن سیل
ڈیپارٹمنٹ)
دعوت اسلامی کے شعبہ
دونیشن بکس کے معاون نگران شعبہ عمران سرور عطاری نے9 جون 2021ء کو دینی کاموں کے
سلسلے میں مظفر گڑھ کا دورہ کیا جہاں جامع مسجد اُمِ عطارمیں مدنی حلقے کا انعقاد
کیا گیاجس میں مقامی ذمہ داران اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
معاون نگران شعبہ
ڈونیشن بکس عمران سرور عطاری نے شرکا کو دینی کاموں میں شمولیت کرنے اور دکاندار
اسلامی بھائیوں کو مدنی قافلے میں سفر کروانے کی ترغیب دلائی۔
ڈونیشن سیل
ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 20 مئی
2021ء بروز جمعرات ریجن لاہور، زون حافظ
آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدنی بستہ ذمہ داران سمیت رکن زون سپر وائزر ڈونیشن سیل نے
شرکت کی۔
ڈونیشن سیل
ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 21 اپریل 2021ء بروز بدھ ریجن لاہور، زون حافظ آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدنی
بستہ ذمہ دران نے شرکت کی۔
نگران زون
حافظ آباد محمد وسیم عطاری نے کہا رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ جھولیاں لگائی جائیں
اور زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کئے جائیں اور ساتھ نگران زون نے بستہ ذمہ داران کو
کیش کی صورت میں عیدی بھی عطا کی۔ (رپورٹ: حافظ رضوان علی مدنی سپر وائزر ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ حافظ آباد زون)
شعبہ ڈونیشن
سیل دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 16 اپریل
2021ء بروز جمعۃ المبارک ریجن لاہور، کابینہ
گوجرانولہ فیضان مدینہ گوجرانولہ میں مدنی
مشورہ ہوا جس میں رکن ریجن ورکن زون و سپر وائزر ز و بستہ ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگران شعبہ
ڈونیشن سیل پاکستان ڈاکٹر عبد القیوم عطاری نیازی نے درود شریف پڑھنے اور اس کے اہداف اور ساتھ
رمضان المبارک میں عطیات جمع کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔ (رپورٹ: سپر
وائزر ڈونیشن سیل حافظ آباد زون محترم رضوان مدنی )
عطیات بستہ
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 16 مارچ 2021ء
بروز منگل گوجرانوالہ میں نیکی کی دعوت کا
سلسلہ ہوا جس میں مفتش مدنی بستہ حافظ
آباد زون رضوان مدنی نے دعوت اسلامی کا تعارف کروایا۔
موٹروے پولیس
کے انسپکٹر بشارت صاحب سے ملاقات کی اور ان کو مدنی بستہ کے حوالے سے بریف کیا۔ دعوت اسلامی کےمختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا اور ہاتھوں ہاتھ فیضان مدینہ کا دورہ بھی کروایا۔( رپورٹ سپر وائزر
ڈونیشن سیل حافظ آباد زون رضوان مدنی)
دعوت اسلامی کے شعبہ عطیات بستہ کے زیر اہتمام 11 فروری 2021 ء بروزبدھ لاری اڈا، فاروق آباد کابینہ میں عطیات بستےکا افتتاح
کیا گیا ۔
مبلغ دعوت اسلامی غلام جیلانی عطاری مفتش مدنی بستہ نے صدقے
کے فضائل کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے شرکا کو دین اسلام کی ترقی میں کوشاں دعوت
اسلامی کے مدنی کاموں کے لئے عطیات جمع کرنے کا ذہن دیا جس پر حاضرین نے اس عظیم
دینی خدمات میں ہاتھوں ہاتھ عطیات جمع کر وا کر اس نیک کام میں حصہ لیا اور دوسروں
کو اس کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی
کے شعبہ عطیات بستہ کے زیراہتمام 26 فروری 2021ء جمعۃ المبارک کراچی کھارادر کابینہ
کے نیا آباد میں ایک نئے بستہ کا افتتاح کیا گیا ۔ اس موقع پر
سپروائزر عطیات بستہ محمد ارشد عطاری نے بھی شرکت کی۔
رکن زون عطیات
بستہ عمران عطاری صدقہ و خیرات سے اشاعت اسلام کے موضوع پر مدنی پھول دیتے ہوئے دعوت
اسلامی کے دینی کاموں کے لئے اپنے صدقات و عطیات جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:
غلام جیلانی عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ عطیات بستہ کے زیر اہتمام 20 فروری 2021ء بروز ہفتہ لاہور ریجن میں واقع مکتبۃ المدینہ بلڈنگ میں تربیتی سیشن
کا انعقاد
کیا گیا جس میں حامد عطاری عطیات بستہ جائزہ مجلس ذمہ دار پاکستان نے ایمانداری کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے دعوت اسلامی کو خود کفیل کرنے ، شعبے
کے نظام کے حوالے سے مستقبل کی پالیسی اور اہداف پر کلام ہوا۔( غلام جیلانی عطاری، سپروائزر عطیات بستہ لاھور
جنوبی زون)