دعوت اسلامی کے شعبہ ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کے تحت یکم جولائی 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں متعلقہ شعبے کےرکن زون غلام جیلانی عطاری اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران لاہور جنوبی زون حاجی عبد الرشید عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور خوفِ خدا کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شعبے کے کاموں کو بڑھانے اور کوشش تیز کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: غلام جیلانی عطاری،شعبہ ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ)