دعوت اسلامی کے شعبہ عطیات بستہ کے تحت 10 فروری 2021ء کو ڈسکہ کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ ڈسکہ کابینہ، شعبہ عطیات بستہ کے ریجن ذمہ دار، زون ذمہ دار، مفتش اور عطیات بستہ کےدیگر ذمہ دران نے شرکت کی۔

نگران کابینہ ڈسکہ  نے 12 دینی کام، رمضان میں عطیات جمع کرنےاور عطیات کو مزید بڑھانے کے حوالے سے گفتگو کی۔ نگران کابینہ نے سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے شرکا کو شعبے کی ترقی کے لئے کوشش کرنے کا ذہن دیا۔

بعد ازاں ڈسکہ کابینہ میں نیو عطیات بستہ کا افتتاح کیا گیاجس میں علاقےکے شخصیات نے شرکت کی۔ نگران کابینہ نے انہیں دعوت اسلامی کا شعبہ جات کا تعارف پیش کیا۔ (رپورٹ: غلام جیلانی عطاری، سپروائزر شعبہ عطیات بستہ)


شعبہ عطیات بستہ دعوت اسلامی  کے زیر اہتمام 10فروری 2021ء بروز بدھ لاہور شاہدرہ فیضانِ مدینہ رحمن سٹی میں مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں ریجن ذمہ دار عطیات بستہ اور مفتش عطیات بستہ سمیت عطیات بستہ ذمہ داران نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں مبلغ دعوت اسلامی حاجی اقبال عطاری نگرانِ کابینہ نے حاضرین کے درمیان دین اسلام کی خدمت ،دیانت داری اور ایمانداری کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے دین اسلام کا کام ایمانداری اور دیانت داری سے کرتے ہوئے عطیات بستے کے تمام کام اچھے انداز سے سرانجام دینے کا ذہن دیا۔ اس دوران ریجن ذمہ دار نے فیضانِ مدینہ کے باہر ڈونیشن سیل لگانے کے لئے ذمہ داران کے ساتھ جگہ کا وزٹ کیا اور ناظم جامعۃ المدینہ سے نیو عطیات بستے لگانے پر مشاورت کی۔( رپورٹ:غلام جیلانی عطاری مفتش مدنی بستہ>)


دعوت اسلامی کے شعبہ عطیات بستہ کے تحت ننکانہ کے عاشقانِ رسول سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے ایصالِ ثواب کے لئے 5 فروری کو تین دن کے مدنی قافلے میں روانہ ہوئے۔

دوران قافلہ عُرس ِسیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے سلسلے میں اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ عطیات بستہ لاہور ریجن کے ذمہ دار شکیل حسین عطاری نے شرکاکو خدمت دین کی خاطر راہِ خدا میں سفر کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے انہیں عملی طور پر 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔اجتماع کے اختتام پر لنگر رضویہ کا بھی اہتمام ہوا۔


شعبہ عطیات بستہ دعوت اسلامی  کے زیر اہتمام پچھلے دنوں زون ذمہ دار شعبہ عطیات بستہ عمران عبدالرؤوف عطاری نے ساؤتھ سینٹرل زون کلفٹن کراچی کے عطیات بستوں کا وزٹ کیاجہاں مبلغ دعوت اسلامی نے مدنی بستہ پر خدمت سر انجام دینے والے اسلا می بھائی کو صفائی اور مینجمنٹ کے حوالے سے مدنی پھول دیتے ہوئے شعبے کی ترقی اور دعوت اسلامی کی کامیابی کے لئے بھر پور کوشش کرنے کا ذہن دیا جس پر مدنی بستہ پر موجود اسلامی بھائی نے مزید مدنی بستے لگانے کی نیت کا اظہار کیا ۔(رپورٹ:غلام جیلانی عطاری مفتش مجلس مدنی بستہ)


شعبہ عطیات بستہ دعوت اسلامی کے  زیر اہتمام 24،23،22 جنوری2021ء بروز جمعہ،ہفتہ،اتوار عالمی مدنی مرکز دار السنہ سے عاشقان رسول نے راہ خدا میں سفر کیا۔ اس موقع پر مبلغ دعوت اسلامی محمد ارشد ہارون عطاری مفتش مدنی بستہ نے شرکائے مدنی قافلہ کے درمیان

مصیبتوں و مشکلات پر صبر کرنے کے فضائل پر بیان کرتے ہوئے حاضرین کو گلی گلی،کوچہ کوچہ ،گھر گھر نیکی کی دعوت عام کرنے کا ذہن دیا۔

واضح رہے! شرکائے مدنی قافلہ نے مدنی مرکز کی طرف سے دیئے گئے جدول پر عمل کرتے ہوئے اولیاء کرام کے مزارت پر حاضری دی جہاں زائرین کے د رمیان غسل میت دینے کی فضیلت کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے مجلس کفن دفن کا تعارف کیا اور مسلمان میت کو غسل دینے کا عملی طریقہ سیکھایا جبکہ کفن ،دفن اور قبر کے شرعی مسائل سے آگاہ کیا نیز مسلم فینرل ایپلیکیشن کا تعارف کرواتے ہوئے عاشقان رسول کو ترغیب دلاکر ایپ ڈاؤنلوڈ کر کے اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کا ذہن دیا ۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ عطیات بستہ کے تحت 23جنوری 2021 ء بروز ہفتہ مدنی مرکز فیضان مدینہ شیخوپورہ فاروا ق آباد کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن ذمہ دار ،زون ذمہ داران اور مفتش سمیت عطیات بستہ ذمہ دران نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں حاجی عبدالرشید عطاری نگران جنوبی لاہور زون نے گزشتہ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے خوف خدا،مصیبتوں پر صبر،قناعت اور دین اسلام کے لئے قربانی دینے کے متعلق شرکا کی تربیت کی اور دین اسلام کی خدمت کے لئے خوب کوشش کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: غلام جیلانی عطاری آٍڈیٹر عطیات بستہ>)


دعوت اسلامی کی مجلس  مدنی بستہ کے تحت 20 جنوری 2021 ء بروز  بدھ فاروق آباد کابینہ خانقاہ ڈوگراں میں مدنی بستے کا افتتاح ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی غلامی حاجی عبدالرشید عطاری نگرانِ جنوبی لاہور زون نے صدقے کے فضائل کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے شرکا کو دین اسلام کی ترقی میں کوشاں دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کے لئے عطیات جمع کرنے کا ذہن دیا جس پر حاضرین نے اس عظیم دینی خدمات میں ہاتھوں ہاتھ عطیات جمع کر وا کر اس نیک کام میں حصہ لیا اور دوسروں کو اس کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:غلام جیلانی عطاری شعبہ قافلہ فاروق آباد کابینہ)


دعوت اسلامی کی مجلس عطیات بستہ کے زیر اہتمام 18 جنوری 2021ء بروز  پیر فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن ذمہ دار اور زون ذمہ دران سمیت مفتشین نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں مبلغ دعوت اسلامی ڈاکٹر عبدالقیوم نیازی عطاری نگرانِ شعبہ عطیات بستہ نے شرکا کے درمیان نیکی و پرہیزگاری میں ترقی کے موضوع پر بیان کیا اور شعبہ کو مزید ترقی کی طرف لے کرجانے اور بھرپور کوشش کرنے کے متعلق شرکا کو مدنی پھول دیئے اس موقع پر نگرانِ شعبہ نے رکن شوریٰ سے ملے 26 فیصد ہدف کو پورا کرنے کا ذہن دیا اور آئندہ کے اہداف و مقاصد پر کلام کیا ۔(رپورٹ:غلام جیلانی عطاری مفتش)


دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ عطیات بستہ کے تحت  نگرانِ مجلس پاکستان ڈاکٹر عبدالقیوم عطاری نے جڑانوالہ زون شیخوپورہ میں قائم عطیات بستوں کا وزٹ کیا اور جہاں عطیات بستوں پر خدمات سر انجام دینے والے اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں ڈاکٹر عبدالقیوم عطاری نے عطیات بستوں پر شدید سردی اور دھند میں کام کرنے والے اسلامی بھائیوں کو ہمت و حوصلہ اور دین اسلام کے لئے قربانی کا درس دیتے ہوئے انکی اس کاوش کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے خصوصی دعاؤں نوازا۔(رپورٹ: غلام جیلانی عطاری مفتش عطیات بستہ)


دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی بستہ لاہور ریجن کے ذمہ دار شکیل عطاری نے 14 جنوری 2021ء کو زون ذمہ دار اور مفتش اسلامی بھائی کے ہمراہ شیخوپورہ میں لگائے جانے  مدنی بستے کا وزٹ کیا۔ شکیل عطاری نے شدیدی سردی اور دھند میں عطیات بستوں پر کام کرنے والے اسلامی بھائیوں کی ہمت کو سراہا اور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں دین اسلام کے لئے قربانی دینے کا درس دیا۔ (رپورٹ: غلام جیلانی عطاری، مفتش عطیات بستہ)


دعوت اسلامی کی مجلس  مدنی بستہ کے ریجن ذمہ دار شکیل حسین عطار ی نے09جنوری2021ء بروز  ہفتہ ننکانہ واربرٹن میں قائم مدنی بستہ کا وزٹ کیا۔

جہاں آپ نے مدنی بستہ پر خدمت سر انجام دینے والے اسلا می بھائی اور مدنی بستہ ذمہ دران سے اہداف طے کئےاور ان اہداف کو پورا کرنے کی بھرپور کوشش کرنے کا ذہن دیاجبکہ رکن شوریٰ سے ہدف آمدن میں 26 فیصد اضافہ پر ریجن ذمہ دار نے مدنی بستہ ذمہ دران سے کلام کیا اور سابقہ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے شعبے کی اپڈیٹس کے حوالے سے تربیت کی اور شعبے کے نظام پر مدنی پھول دیئے۔ اس موقع پر مبلغ دعوت اسلامی نے حاضرین کی صدقے کے فضائل پر ذہن سازی کی ۔ (رپورٹ:غلام جیلانی عطاری مفتش مجلس مدنی بستہ )


دعوت اسلامی کی مجلس  مدنی بستہ کے ریجن ذمہ دار شکیل حسین عطار ی نے31 دسمبر 2020ء بروز جمعرا ت گجومتہ لاہور میں قائم مدنی بستہ کا وزٹ کیا۔

جہاں آپ نے مدنی بستہ پر خدمت سر انجام دینے والے اسلا می بھائی اور مدنی بستہ ذمہ دران سے اہداف طے کئےاور ان اہداف کو پورا کرنے کی بھرپور کوشش کرنے کا ذہن دیاجبکہ سابقہ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے شعبے کی اپڈیٹس کے حوالے سے تربیت کی اور شعبے کے نظام پر مدنی پھول دیئے۔ اس موقع پر مبلغ دعوت اسلامی نے حاضرین کی خدمت دین کے فضائل پر ذہن سازی کی ۔

واضح رہے ریجن ذمہ دار نے مدنی بستوں کی کمزوریوں پر تربیت کی اور اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تحائف بھی دئیے۔ (رپورٹ:غلام جیلانی عطاری مفتش مجلس مدنی بستہ)