17 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کی مجلس مدنی بستہ کے ریجن
ذمہ دار شکیل حسین عطار ی نے31 دسمبر 2020ء بروز جمعرا ت گجومتہ لاہور میں قائم مدنی بستہ کا وزٹ کیا۔
جہاں آپ نے مدنی بستہ پر خدمت سر انجام دینے
والے اسلا می بھائی اور مدنی بستہ ذمہ دران سے اہداف طے کئےاور ان اہداف کو پورا
کرنے کی بھرپور کوشش کرنے کا ذہن دیاجبکہ سابقہ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے
ہوئے شعبے کی اپڈیٹس کے حوالے سے تربیت کی اور شعبے کے نظام پر مدنی پھول دیئے۔ اس موقع پر مبلغ دعوت
اسلامی نے حاضرین کی خدمت دین کے فضائل
پر ذہن سازی کی ۔
واضح رہے ریجن ذمہ دار نے مدنی بستوں کی کمزوریوں
پر تربیت کی اور اچھی کارکردگی پر حوصلہ
افزائی کرتے ہوئے تحائف بھی دئیے۔ (رپورٹ:غلام جیلانی عطاری مفتش مجلس مدنی بستہ)